اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: بعض مخصوص علاقے کنٹینمنٹ زونس قرار - سبھی کنٹینمینٹ ذوسنس

جی ایچ ایم سی کے انٹومولوجی ڈپارٹمنٹ نے سبھی کنٹینمینٹ ذوسنس کو جراثیم سے پاک بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔

Covid in Telangana
Covid in Telangana

By

Published : Apr 22, 2021, 9:56 PM IST

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) حکام نے کووڈ کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر بعض مخصوص علاقوں کو کنٹینمنٹ زونس بنایا ہے۔ نئے سرگرم معاملات کی بنیاد پر ان کو کنٹینمنٹ زونس بنایا گیا ہے۔

جی ایچ ایم سی کے انٹومولوجی ڈپارٹمنٹ نے ان علاقوں کو جراثیم سے پاک بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔ ایل بی نگر زون کے کاپرا سرکل میں یلاریڈی گوڑہ، جئے جوان کالونی، ایل بی نگر زون کے اُپل زون میں وینکٹ ریڈی نگر، چلکانگر، ایل بی نگر زون کے حیات نگر 3 میں امبیڈکر نگر، آنند نگر، ایل بی نگر زون میں ایل بی نگر 4 سرکل کے رعیتو بازار کے قریب واقع ونستھلی پورم، ننداونم، ایل نگر نگر زون میں سرورنگر 5 سرکل کے چیروکوتوٹہ کالونی، ہری پوری کالونی، چارمینار زون کے ملک پیٹ سرکل کے شیوالاہانگرکالونی، موسی رام باغ، آنند نگر، اکبرنگر، چار مینار زون کے سرکل سنتوش نگر کے دانیا نگر، اپوگوڑہ، پٹیل نگر، گولی پورہ، چارمینارزون کے چندرائن گٹہ سرکل 8 کے شیواجی نگر، اپوگوڑہ، غوث نگر، بنڈلہ گوڑہ، چارمینار زون کے چار مینار سرکل 9 کے میسیاں گلی، مغلپورہ، مکیلامنڈی گلی، شاہ علی بنڈہ، چارمینارزون کے ہی فلک نما سرکل کے علی نگر، جہاں نما، چارمینار زون کے راجندرنگر سرکل کے خواجہ نگر، عطاپور، سلیمان نگر، خیریت آباد زون کے مہدی پٹنم سرکل کے ویرنانگر، پریم نگر، خیریت آباد زون کے کاروان سرکل میں جعفرگوڑہ1 اور جعفرگوڑہ 2 کو کنٹینمیٹ ذون قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ خیریت آباد زون کے سرکل گوشہ محل کے امرنگر، منگل ہاٹ، بگل کنٹہ گن فاونڈری، خیریت آباد زون کے سرکل خیریت آباد کے باپونگر، امیرپیٹ، یلاریڈی گوڑہ، خیریت آباد زون کے جوبلی ہلز سرکل کے این بی ٹی نگربنجاراہلز، زہرہ نگر، وینکٹیشور کالونی، سیری لنگم پلی زون کے یوسف گوڑہ سرکل کے وینکٹ گری یوسف گوڑہ، بورابنڈہ سائٹ تری، سری رام نگر، رحمت نگر، سیری لنگم پلی زون کے سیری لنگم پلی سرکل کے صادق نگر، کونڈاپور، پاپی ریڈی کالونی سیری لنگم پلی، سیری لنگم پلی زون کے چندانگر سرکل کے آدتیہ نگرمادھاپور اور حفیظ پیٹ کو کنٹینیمٹ ذون قرار دیا۔

وہیں سیری لنگم پلی زون کے پٹن چیرو سرکل کے سرینواس نگر کالونی آر سی پورم، جے پی کالونی پٹن چیرو، کوکٹ پلی زون کے موسی پیٹ سرکل کے لاہاری اپارٹمنٹ انجیا نگر، موسی پیٹ، ملیشین ٹاون شپ، کے پی ایچ پی کالونی، کوکٹ پلی زون کے کوکٹ پلی سرکل کے مسلم بستی، حشمت پیٹ، بھویاس تلسی ونم اپارٹمنٹ، آلوین کالونی، کوکٹ پلی زون کے قطب اللہ پور سرکل کے ٹی این آر نارتھ سٹی ریزیڈنسی، مودی بلڈرس اپارٹمنٹس، کوکٹ پلی زون کے گاجولارامارم سرکل کے رمکی مارویل اپارٹمنٹ، گاجولارامارم، پرسٹن پیالس اپارٹمنٹ، کوکٹ پلی زون کے آلوین سرکل کے اکشے فارچیون اپارٹمنٹ، اولڈ الوال، سلور اسپرنگ اپارٹمنٹ اور نیو نلہ کنٹہ کنٹینمینٹ ذون قرار دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سکندرآباد زون کے سرکل عنبرپیٹ کے سائی کروپا اپارٹمنٹس، اسٹریٹ نمبر5 حمایت نگر، نمیتاگرانڈ اپارٹمنٹ نیو نلہ کنٹہ، سکندرآباد زون کے سرکل مشیرآباد کے آر وی گجیندرنندی اپارٹمنٹ، گاندھی نگر فلیٹ نمبر404، سکندرآباد زون کے سرکل ملکاجگری کے برانداون اپارٹمنٹس،روڈ نمبر 8سنتوشماں کالونی اور سکندرآباد زون کے سرکل سکندرآباد کے ہری ہرا اپارٹمنٹس، نیو بھوئی گوڑہ،الوگڈہ باوی سکندرآباد اور سکندرآباد زون کے سرکل بیگم پیٹ کے پرکاش نگر،بیگم پیٹ کو کنٹینمنٹ زونس بنایاگیا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details