اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حیدر آباد: مختلف مساجد میں طبی کیمپ - حیدر آباد ای ٹی وی بھارت خبر

حیدرآباد کے غریب علاقوں میں عوام کی سہولیات کے لیے ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے نواب صاحب کنٹہ میں واقع مسجد اسحاق، شاہین نگر میں واقع مسجد عثمان غنی، وادی محمود سلیمان نگر میں واقع مسجد مصطفےٰ، حسن نگر میں واقع مسجد آدم علیہ السلام میں پرائمری ہیلتھ سنٹرس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مساجد میں طبی کیمپ کا انعقاد
مساجد میں طبی کیمپ کا انعقاد

By

Published : Sep 29, 2021, 2:12 PM IST

ہر دور میں اور ہر زمانے میں فرزندانِ توحید اپنے معاشرے میں مساجد کی تعمیر کو مقدم رکھتے ہیں۔کیو نکہ اسلامی معاشرے میں مساجد کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ مساجد صرف پنج وقتہ نماز کا ادائیگی کے لئے ہی مختص نہیں ہے بلکہ اسلامی تعلیمات، مسلم نوجوانوں کی تربیت، اسلام کی تبلیغ و اشاعت،مخلوقِ خداکی خدمت سمیت دیگر کئی اسلامی سرگرمیاں اور رفاہِ عام کے لئےکلیدی رول اداکرتے ہیں۔

مساجد میں طبی کیمپ کا انعقاد

لیکن موجودہ دور میں مسلم معاشرہ میں مساجد کو صرف پنجہ وقتہ کی نماز کی ادائیگی کے لئے مختص کردیا گیا ہے۔نماز کے اوقات کے علاوہ دیگر وقتوں میں مساجد کے دروازے پر تالہ لگادیا جاتا ہے۔

حیدرآباد کی معروف تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر کے متعدد مقامات پر واقع مساجد میں عوام کے لئے پرائمری ہیلتھ سینٹر کا قیام عمل میں لایاگیا۔ ان طبی مراکز پر کثیر تعداد میں لوگ پہنچے اور طبی معائنہ کرایا مختلف محلوں کے 4 مساجد میں شہر کے حسن نگر میں واقع مسجد آدم علیہ السلام کے احاطہ میں پرائمری ہیلتھ سنٹر کا فتتاح عمل میں آیا ہے۔ مذکورہ مسجد میں طبی کیمپ کا افتتاح ہیلپنگ ہینڈ تنظیم کے ایگزیکیٹیو ڈاریکٹر سعد مظہر الدین حسینی نے کیا-

شہر کے غریب علاقوں میں عوام کی سہولیات کے لیے ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے نواب صاحب کنٹہ میں واقع مسجد اسحاق، شاہین نگر میں واقع مسجد عثمان غنی، وادی محمود سلیمان نگر میں واقع مسجد مصطفےٰ، حسن نگر میں واقع مسجد آدم علیہ السلام میں پرائمری ہیلتھ سنٹرس کا قیام عمل میں لایاگیا۔

ان طبی مراکز پر لوگوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور مریضوں کو مفت دوائیاں بھی دی جاتی ہیں۔ ہر مراکز پر عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان سب کے علاوہ مذکورہ سینٹرز پر بی پی، شوگر، آنکھوں کا ٹیسٹ سمیت دیگر جانچ بھی کا بھی نظم ہے۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ کے مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی حالت، ماہرین کا اجلاس منعقد

ان سب کے علاوہ عوام کی سہولیات کے لئے ایمبولنس کی خدمات بھی دستیاب ہیں، ہر طبی مراکز پر مختلف امراض کے ماہرین کی ٹیم موجود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details