اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Seasonal Diseases In Hyderabad: حیدرآباد میں موسمی امراض کی وباء میں تیزی سے اضافہ - حیدرآباد موسمی امراض کی زد میں

ڈاکٹرس کے مطابق موسمی تبدیلی کی وجہ سے آوٹ پیشنٹ کی حیثیت سے رجوع ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ موسمی امراض سے خاص طور پر چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے، اس کے لئے ان پر خاص توجہ دی جائے۔ Seasonal Diseases In Hyderabad

حیدرآباد میں موسمی امراض کی وباء میں تیزی سے آضافہ
حیدرآباد میں موسمی امراض کی وباء میں تیزی سے آضافہ

By

Published : Jan 15, 2022, 3:49 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں موسمی تبدیلی کے اثرات، صاف صفائی کے ناقص انتظامات اور کورونا کی تیسری لہر کے درمیان ان دنوں موسمی امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ Seasonal Diseases In Hyderabad

بتایا جا رہا ہے کہ حیدر آباد میں ہر گھر میں ایک یا دو افراد ان وبائی امراض کے شکار ہیں۔ ان میں سردی، کھانسی، بخار، سردرد، بدن درد کی شکایات عام ہیں۔ اومیکرون کے معاملات میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور لوگ ان وبائی امراض سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے گھروں میں بھی ماسک کا استعمال کررہے ہیں۔ ان وبائی امراض کے شکار افراد کی بڑی تعداد سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں سے رجوع کررہی ہے۔

صبح کی اولین ساعتوں سے ہی مریض ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔ مریضوں نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرس کی تعداد اور کاؤنٹرس میں کمی کی شکایت کرتے ہوئے ان کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں سے رجوع کرنے والوں میں غریب افراد کی کثیر تعداد شامل ہے۔

مزید پڑھیں:۔حیدرآباد: مانسون کی آمد، موسمی بیماریوں میں اضافہ

ڈاکٹرس کے مطابق موسمی تبدیلی کی وجہ سے آوٹ پیشنٹ کی حیثیت سے رجوع ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ موسمی امراض سے خاص طور پر چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے، اس کے لئے ان پر خاص توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ موسمی حالات اور درجہ حرارت میں تبدیلی کے نتیجہ میں ایسے امراض کے وائرس سرگرم ہوجاتے ہیں۔ یہ امراض ایک دوسرے سے پھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی تین دن تک بخار اور بدن درد کم نہ ہونے پر فوری طورپر اسپتال سے رجوع ہوں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details