اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hyderabad Fire Incident: حیدرآباد آتشزدگی واقعہ میں وزیراعظم نے دو لاکھ روپیے ایکس گریشیا کا اعلان کیا - گودام میں آگ لگنے سے 11 ہلاک

بی جے پی تلنگانہ یونٹ نے کہا کہ بی جے پی اس واقعہ کے مہلوکین کے ورثا کو فی کس 50 لاکھ روپیے ایکس گریشیا کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں ہلاک افراد کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

حیدرآباد آتشزدگی واقعہ میں وزیراعظم نے دو لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا
حیدرآباد آتشزدگی واقعہ میں وزیراعظم نے دو لاکھ روپیے ایکس گریشیا کا اعلان کیا

By

Published : Mar 23, 2022, 1:14 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے سکندرآباد بھوئی گوڑہ میں آگ لگنے سے بہار کے 11 مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پی ایم این آر فنڈ سے مہلوکین کے ورثا کو فی کس دو لاکھ روپیے ایکس گریشیا دیا جائے گا۔ hyderabad fire incident: The Prime Minister announced an ex-gratia of two lakh

وہیں بی جے پی تلنگانہ یونٹ نے اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا تاکہ حقائق منظرعام پر آسکیں۔ اپنے بیان میں تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کو سن کر وہ سکتہ میں ہیں، جس میں 11 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس واقعہ کے مہلوکین کے ورثا کو فی کس 50 لاکھ روپیے ایکس گریشیا کامطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں ہلاک افراد کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کے سکندرآباد میں بویا گوڈا میں لکڑی کے ڈپو میں آگ لگنے سے گیارہ افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے، جب کہ دو کو بچا لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ کے وقت ڈپو میں دس سے زائد افراد موجود تھے۔ حکام کے مطابق ڈپو میں لکڑی ہونے کی وجہ سے آگ فوراً پھیل گئی اور آگ پر قابو پانے کے لیے پانچ فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔ Fire Broke Out In Timber Depot At Secunderabad

ABOUT THE AUTHOR

...view details