دہلی کے شکور پور گاؤں میں تین افراد کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ شوہر نے اپنی بیوی اور دو برادر نسبتی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جب کہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ آپسی جھگڑے پر بیوی نے اپنے دو بھائی اور بھابھی کو گھر بلایا تھا۔ ملزم شوہر نے لائسنسی ریوالور سے تین افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ Husband Killed Wife and her Two Brothers
یہ معاملہ گزشتہ رات کا ہے۔ ہتیندر اور اس کی بیوی سیما کافی عرصے سے شکور پور علاقے میں ایک مکان کی آخری منزل پر رہ رہے تھے۔ دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور بتایا جا رہا ہے کہ ہتیندر شراب پی کر سیما کو مارتا تھا۔
شوہر نے بیوی اور دو برادر نستبی کو گولی مار کر قتل کردیا کل رات بھی ہتیندر اپنے ایک دوست للت کے ساتھ شراب پی کر گھر واپس آیا جہاں سیما نے کھانا نہیں پکایا تھا۔ اس بات کو لے کر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور ہتیندر نے سیما کو مارنا شروع کردیا۔ سیما نے اس کی اطلاع اپنے بھائی سریندر اور وجے کو دی۔ اس کے بعد سیما کے دونوں بھائی اور ایک بھائی کی بیوی ببیتا ہتیندر کے گھر پہنچے۔
مزید پڑھیں:۔اترپردیش: کاس گنج میں ٹرپل مرڈر
سبھی نے ہتیندر کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن یہ معاملہ اس لیے پریشانی کا باعث بنا کیونکہ کہ اس کے سسرال والے میاں بیوی کے جھگڑے میں مداخلت کرنے کیوں آئے۔ اچانک ہتیندر گھر میں رکھی اپنی پستول لے آیا اور بیوی سمیت چاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس میں ہتیندر کی بیوی سیما، سریندر، وجے اور ببیتا کو گولی لگی۔ گولیوں کی آواز سن کر پڑوسی بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے سیما، سریندرا اور وجے کو مردہ قرار دیا۔ اسی دوران ببیتا کی ٹانگ میں گولی لگی ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔