علی گڑھ: قطر میں کام کرنے والے شوہر نے موبائل کے ذریعہ بیوی کو واٹس ایپ پر تین طلاق دے دیا۔ شادی شدہ خاتون واٹس ایپ پر دی گئی اس طلاق سے پریشان ہے۔ جمعہ کو وہ انصاف کی درخواست لے کر ایس ایس پی کے پاس پہنچی۔ دوسری جانب ایس ایس پی کلاندھی نیتھانی نے متاثرہ کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانہ انچارج کو تحقیقات اور کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ Triple Talaq on WhatsApp
معلومات کے مطابق انیس احمد ساکن محلہ چاہکتھوتی تھانہ کوتوالی، ضلع متھرا نے دسمبر 2018 میں علی گڑھ کے تھانہ دہلی گیٹ علاقے کے جمال پور کے رہنے والے عبدالرشید ولد عبدالوحید کے ساتھ اپنی بیٹی علمہ خان کی شادی کی تھی۔ متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سسرال والے آئے روز اضافی جہیز کا مطالبہ کرتے تھے۔ مطالبہ پورا نہ کرنے پر مار پیٹ کرتے تھے۔ اب اس کے شوہر نے قطر سے اسے واٹس ایپ پر تین طلاق لکھ کر بھیج دیا ہے۔ متاثرہ علما خان شکایت لے کر جمعہ کو ایس ایس پی آفس پہنچی۔ اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نے تھانہ انچارج کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔