ریاست اتر پردیش کے شہر رامپور میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو عدالت کے احاطے میں تین طلاق دے دیا، س کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ خاتون عدالت میں بیان درج کروانے آئی تھی اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
رامپور ضلع کے تھانہ عظیم نگر علاقے کا رہائشی انیس کی شادی ٹانڈہ ضلع کے ناگلیا گاؤں کے کی شیرل سے ہوئی تھی، شادی کے کچھ ہی دن کے بعد سسرال والوں نے جہیز کی مانگ شروع کر دی، جہیز کی مانگ پوری نہیں کرنے پر خاتون پر تشدد کرنا شروع کر دیا، تشدد سے تنگ آکر شیرل نے اپنے شوہر سمیت سسرال کے متعدد افراد پر ایک کیس درج کروائی تھی۔