سورت:ریاست گجرات کے شہر سورت کے ادھنا علاقے میں ایک شخص نے خودکشی کر لی، اس نے خودکشی سے قبل اپنے سوسائیڈ نوٹس میں لکھا کہ اسکی بیوی نے مبینہ طور پر گائے گوشت کھلایا جس کے سبب اس نے خودکشی کرلی۔ سوسائیڈ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ بیوی اور بہنوئی اس کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکی دیتے تھے اور اس کو گائے کا گوشت کھلایا جس سے پریشان ہوکر اس نے یہ قدم اٹھایا۔ فی الحال ادھنا پولیس نے اس معاملے میں بیوی اور بہنوئی کے خلاف خودکشی کے لئے اکسانے کا معاملہ درج کیا ہے۔ Husband committed suicide while his wife feeds him beef
سورت کے ادھنا علاقہ کا رہنے والا روہت سنگھ ٹیکسٹائل مل میں ڈائینگ ماسٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔ وہاں اس کا رابطہ سونم نامی ایک لڑکی سے ہوا۔ کچھ دنوں بعد یہ دوستی محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کر لی۔ تاہم محبت کی شادی کی وجہ سے روہت سنگھ کے گھر والے روہت سے ناراض تھے۔ پھر روہت سنگھ سونم کے ساتھ اپنے خاندان سے دور چلا گیا۔ روہت بھی اپنی بیوی سونم کے ساتھ اپنے گھر پر رہنے لگا۔ پہلے کچھ دنوں تک روہت کا اپنی بیوی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزر رہا تھا، لیکن جیسے جیسے دن گزرتے گئے، اس کی بیوی سونم روہت کو کھانے میں نان ویجیٹیرین اشیاء کھلاتی رہی۔ ایک دن اس کی بیوی نے کہا کہ تم گائے کا گوشت کھاؤ گے، جس پر روہت ناراض ہو گیا اور پھر سونم اور اس کے بڑے بھائی نے روہت کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور اسے گائے کا گوشت کھلایا۔