اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Couple Dead گوالیار میں ایک مسلم جوڑے نے مبینہ طور پر خودکشی کی - گوالیار میں ایک مسلم جوڑے کی لاش برامد

ضلع گوالیار میں ایک مسلم جوڑے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق متوفی سونو عرف نور عالم پیشے سے ایک حجام تھا اور وہ اکثر اپنی بیوی کو بے رحمی سے مارتا پیٹتا تھا۔ دونوں کی لاش ان کے گھر سے الگ الگ کمروں سے برآمد ہوئی ہے۔ Husband and wife dead bodies found hanging in house

گوالیار میں ایک مسلم جوڑے نے مبینہ طور پر خودکشی کی
گوالیار میں ایک مسلم جوڑے نے مبینہ طور پر خودکشی کی

By

Published : Apr 26, 2023, 2:02 PM IST

گوالیار: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے مضافاتی علاقہ گوالیار تھانہ علاقہ کے مدی کا بازار علاقہ میں رہنے والے ایک جوڑے کی لاشیں ان کے گھر کے دو مختلف کمروں سے ملی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جوڑے نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے تاہم اس کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق متوفی سونو عرف نور عالم پیشے سے ہیئر سیلون میں کام کرتا تھا۔ اس کا اپنی بیوی شبانہ سے روزانہ جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ دونوں کی شادی دس سال قبل ہوئی تھی۔ اس کے تین بچے بھی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جوڑے کا ڈیڑھ سالہ بچہ دو دن تک ماں کی لاش کے ساتھ کمرے میں پڑا رہا۔ منگل کی شام جب سونو عرف نور عالم کے گھر سے بدبو آئی تو لوگوں نے گھر میں آواز دی لیکن گھر سے کوئی آواز نہیں آئی۔

گھر اندر سے بند تھا، اس لیے موقع سے پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا۔ پولیس کی موجودگی میں کسی طرح دروازہ توڑ کر اندر جانے پر نور عالم کی لاش ایک کمرے میں پڑی ہوئی ملی، اس کا جسم اکڑا ہوا تھا اور گلنے سڑنے کی وجہ سے اس میں سے رساو نکل رہا تھا۔ دوسرے کمرے میں شبانہ کی لاش کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ پولیس نے لواحقین اور اہل علاقہ کی موجودگی میں نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی۔

مزید پڑھیں:۔Suicide Case in Pratapgarh پرتاپ گڑھ میں مبینہ پھانسی لگا کر شوہر اور بیوی کی خودکشی

خاص بات یہ ہے کہ نور عالم اور شبانہ کا ڈیڑھ سالہ بیٹا گھر میں کمرے میں بند تھا۔ جبکہ دو بچے عید منانے اپنی نانی کے پاس گئے ہوئے تھے۔ نور عالم کی والدہ نے بتایا کہ نور کوئی کام نہیں کرتا تھا اور نشے کا عادی تھا، جس کی وجہ سے گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔ نشے کی حالت میں بیوی بچوں کے ساتھ بے رحمی سے پیش آتا تھا اور مسلسل لڑتا رہتا تھا۔ فی الحال پولیس نے دونوں کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details