اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھرتپور: جہیز معاملے میں شوہر اور سسرگرفتار

بھرتپورضلع میں ایک شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو میکہ سے جہیز نہ لانے کی وجہ سے طلاق دے دیا۔ مطلقہ خاتون کا کہنا ہے کہ طلاق دینے سے قبل اس کا خاوند اس کی پٹائی بھی کرتا تھا-

جہیز نہ دینے پر طلاق
جہیز نہ دینے پر طلاق

By

Published : Oct 21, 2021, 12:56 PM IST


ریاست راجستھان کے ضلع بھرتپور میں ایک شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنی اہیلہ کو میکہ سے جہیزنہ لانے کی وجہ سے طلاق دے دیا۔ جس کے بعد خاتون نے اس معاملہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

جہیز نہ دینے پر طلاق

خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کئے جانے کے بعد پولسی نے خاتون کے شوہر اور سسُر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے تین طلاق دینے سے قبل اس کی قابل اعتراض تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تو موٹر سائیکل کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے بعد بڑی گاڑیوں کا مطالبہ کیا۔ اور جب دینے سے انکار کیا تو ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور طلاق دے دیا۔

جسکے بعد خاتون اس معاملے کو لے کر پولیس محکمہ کے اعلیٰ افسران اور مقامی رکن اسمبلی زاہد خان کے پاس پہنچی-

مزید پڑھیں:

طلاق ثلاثہ کا قانون صرف سیا سی مفاد کے لئے بنایا گیا ہے: ابو عاصم اعظمی

پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کے شوہر اور سسر کو گرفتار کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details