اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi In Indonesia بالی میں وزیر اعظم مودی کا بھارتی برادری سے خطاب، کہا 2014 کے بعد کا بھارت مختلف بھارت ہے - وزیر اعظم مودی انڈونیشیا پہنچے

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو یہاں بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور ملک ایک بڑے مقصد کے لئے کام کر رہا ہے اور تیزی کے ساتھ ایک نئی قوت کے طور پر ابھر رہا ہے۔PM Modi Tells Indian Community in Bali

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 15, 2022, 9:08 PM IST

بالی (انڈونیشیا): وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو یہاں بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے اور ملک ایک بڑے مقصد کے لئے کام کر رہا ہے اور تیزی کے ساتھ ایک نئی قوت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ بالی میں جاری جی۔20 گروپ سربراہی اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی آزادی کے امرت دور میں ایک ترقی یافتہ ملک بننے کا ہدف مقرر کیا ہے اور بھارت کے اس مقصد میں پوری دنیا کی بھلائی بھی جڑی ہوئی ہے۔PM Modi In Indonesia

2014 سے پہلے اور 2014 کے بعد کے بھارت کے درمیان فرق بتلاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہاکہ یہ فرق مودی نہیں، یہ رفتار (کام کرنے کی رفتار) اور اسکیل (کام کا پیمانہ) ہے۔" انہوں نے کہا کہ بھارت اب چھوٹے اہداف کا تعین نہیں کرتا۔ آج کا بھارت ایک بے مثال رفتار اور پیمانے پر کام کر رہا ہے۔ اپنی حکومت کی خصوصی مہم کے دوران کھولے گئے 32 کروڑ جن دھن کھاتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ امریکہ کی کل آبادی کے برابر ہے اور اسی طرح تین کروڑ مفت گھر دیے گئے ہیں، جو ہر آسٹریلوی شہری کی ضرورت پورا کرنے کے برابر ہے۔ اس دوران ہندوستان نے جو بڑی شاہراہ تیار کی ہے وہ زمین کے ڈیڑھ چکر کے برابر ہے۔ آیوشمان بھارت میں پانچ لاکھ روپے کا مفت علاج کرانے والوں کی تعداد یورپ کی آبادی سے زیادہ ہے۔ کووڈ ویکسین کی مفت خوراکوں کی تعداد جو ہندوستان نے دی ہے وہ یورپ اور امریکہ کی آبادی کے ڈھائی گنا کے برابر ہے۔

وزیر اعظم مودی نے موجود ہجوم سے پوچھاکہ "کیا یہ آپ کا سر اونچا نہیں کرتا، آپ کو فخر نہیں کراتا؟" وزیراعظم کے اس سوال کا جواب وہاں موجود لوگوں نے اونچی آواز میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں کہتا ہوں پہلے بھارت وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اپنی جڑوں سے جڑ کر ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مودی نے کہا کہ ہندوستان خلا کے شعبہ میں ایک سپر پاور بن کر ابھر رہا ہے اور جنوبی ایشیا کے ممالک بھی اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بھارت دفاعی میدان میں اسلحہ برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہے اور ہمارے برہموس میزائل اور تیجس لڑاکا طیارے پوری دنیا میں مانگے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ 'بھارت آج بڑے اہداف طے کرتا ہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے عزم کے ساتھ کوشش کرتا ہے۔ سنکلپ سے سدھی کا یہ منتر پوری دنیا کی فلاح کے لیے ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: G20 Summit in Bali وزیراعظم کی بالی میں جی 20 کی چوٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر سے ملاقات

یواین آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details