اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra کیرالہ میں بھارت جوڑو یاترا کے تیسرے دن عوام کا ہجوم - بھارت جوڑو یاترا کا تیسرے دن

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے تیسرا دن راہل گاندھی نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ثابت کر دیا ہے کہ نفرت کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور انتخابات جیتنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، لیکن اس سے روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو سکتے۔ Bharat Jodo Yatra

کیرالہ میں بھارت جوڑو یاترا کے تیسرے دن عوام کا ہجوم
کیرالہ میں بھارت جوڑو یاترا کے تیسرے دن عوام کا ہجوم

By

Published : Sep 13, 2022, 11:46 AM IST

ترواننت پورم: کیرالہ میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا تیسرا دن منگل کو کازاکوٹم کے قریب کنیا پورم سے شروع ہوا، جہاں یاترا گزشتہ روز ختم ہوئی تھی۔ تیسرے دن کی یاترا صبح تقریباً 7:15 بجے شروع ہوئی، جس میں پچھلے دو دنوں کی طرح لوگوں کی پرجوش بھیڑ دیکھی گئی۔ بھارت جوڑو یاترا کے تحت کنیا کماری سے کشمیر تک 3,570 کلومیٹر کا فاصلہ 150 دنوں میں طے کیا جائے گا۔ پیر کی شام جب یاترا ختم ہوئی تو 100 کلومیٹر کا فاصلہ طے ہوچکا تھا۔Huge crowd on third day in bharat jodo yatra

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے پیر کو کازکوٹم میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت، تشدد اور غصے سے انتخابات جیتے جا سکتے ہیں، لیکن اس سے ملک کو درپیش سماجی و اقتصادی مسائل حل نہیں کئے جاسکتے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی نے ثابت کر دیا ہے کہ نفرت کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور الیکشن جیتنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، لیکن اس سے روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو سکتے۔

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں عوام کی کثیر تعداد

انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت میں مکالمے اور عوام کی آواز کو خاموش کر دیا گیا ہے کیونکہ میڈیا بھی وہی کہہ رہا ہے جو ملک کی حکومت کہنا چاہتی ہے اور اس کی وجہ حکمران حکومت کا میڈیا اداروں کے مالکان پر دباؤ ہے۔ راہل گاندھی نے کیرالہ کے اپنے دوسرے دن کے دورے کے اختتام پر ٹویٹ کیا کہ 'بھارت کا خواب ٹوٹا ہے، بکھرا نہیں'۔ اس خواب کو سچ کرنے کے لیے ہم بھارت کو ایک ساتھ لا رہے ہیں۔ یہ 100 کلومیٹر کا سفر ہے، لیکن ہم نے ابھی شروعات کی ہے۔ غور طلب ہے کہ راہل گاندھی کیرالہ کی وایناڈ لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمان ہیں۔ پیر کو جیسے جیسے پد یاترا آگے بڑھ رہی تھی، لوگوں کی بھیڑ میں بھی اضافہ ہو رہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details