داکار ریتک روشن کی جانب سے چار سال قبل دائر کیا گیا کیس اداکارہ کنگنا رناوت سے متعلق کرائم انٹیلی جنس یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ممبئی کرائم برانچ کے ایک افسر نے بتایا کہ در حقیقت ، ریتک نے نامعلوم شخص کے خلاف سنہ 2016 میں شکایت درج کروائی تھی۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ایک شخص مبینہ طور پر اداکارہ کنگنا رناوت کے نام پر ای میل آئی ڈی کا استعمال کرکے ان سے بات کرتا ہے۔