اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آج کا دن آپ کے لیے کیسا ہوگا؟ Horoscope - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

15 نومبر 2021ء بمطابق 11 ربیع الثانی 1443ھ کو آپ کا دن آج کیسا ہوگا؟ عشق، محبت، شادی، پڑھائی، کاروبار اور صحت کے علاوہ آپ کے دیگر معاملات کیسے ہوں گے، آپ کا ستارہ کیا کہتا ہے؟ اس طرح کے تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے، آج کا زائچہ (horoscope ) ای ٹی وی بھارت کے پیج کو ضرور پڑھیں۔

آج کا دن آپ کے لیے کیسا ہوگا؟ Horoscope
آج کا دن آپ کے لیے کیسا ہوگا؟ Horoscope

By

Published : Nov 17, 2021, 7:25 AM IST

1۔ برج حمل۔Aries

(21 مارچ تا 20 اپریل)

آج کا دن اچھا رہے گا، سوچیں ہوئے تمام کام مکمل ہوں گے، ازدواجی زندگی میں جھگڑے ہوسکتے ہیں، جائیداد اور گاڑی سے متعلق تنازعات سے آج بچیں، چھوٹے بہن بھائیوں اور ملازمین کا تعاون ملے گا، سفر ہوسکتا ہے، رقص سے وابستہ افراد سے آج فائدہ ہوگا، محبت کے لیے آج کا دن صحیح رہے گا۔

2- برج ثور۔Taurus

( 21 اپریل تا 21 مئی)

گھر والوں سے تعلقات بڑھیں گے، کاروبار اچھا رہے گا، نوکری کے لیے کوشش کریں گے تو کامیابی ملے گی، محبت بھری زندگی کے لیے وقت اچھا رہے گا، گاڑی اور جائیداد میں آج پیسہ لگے گا، بات چیت پر کنٹرول رکھیں، اسٹاک مارکیٹ سے وابستہ افراد کو آج فائدہ ہوگا۔

3- برج جوزا۔ Gemini

( 22 مئی تا 21 جون)

کاروبار اچھا رہے گا، منافع بھی اچھا ہوگا، نئے منصوبے بنیں گے، نئی اسائنمنٹ ملے گی، محبت کی زندگی میں دھوکہ ہو سکتا ہے، صحت اچھی رہے گی، ازدواجی زندگی خوشگوار رہے گی، طلباء پڑھائی میں لاپرواہی نہ برتیں، سفر ہو سکتا ہے۔

4۔ برج سرطان۔ Cancer

( 22 جون تا 22 جولائی)

کاروبار سے متعلق سفر ہو سکتا ہے، کوئی نیا کام کا خاکہ بنے گا، نئی اسائنمنٹ مل سکتی ہے، چھوٹے ملازمین کا تعاون ملے گا، محبت کے لیے دن اچھا ہوگا، طلباء کے لیے دن اچھا رہے گا، پڑھائی میں لاپرواہی نہ برتیں۔

5- برج اسد۔ Leo

(23 جولائی تا 23 اگست)

اگر آپ لون یا قرض لینے کی کوشش کر رہے ہیں تو آج آپ کو کامیابی ملے گی، محبت کی شادی کی تجویز آج مسترد ہو سکتی ہے، عدالت کے کام میں فتح ہو گی، گاڑی آہستہ چلائیں، زچگی کی طرف سے تعاون ملے گا۔ آج غیر ملکی کمپنی میں کام کرنے والے کو فائدہ ہوگا، قسمت اچھا رہے گا۔

6- برج سنبلہ۔ Virgo

(24 اگست تا 22 ستمبر)

غیر ملکی کمپنی سے وابستہ افراد کو آج فائدہ ہوگا۔ اگر آپ نوکری کے لیے کوشش کر رہے ہیں تو آپ کو کامیابی ملے گی۔ دشمن دب جائیں گے، کورٹ میں کیس چلنے سے راحت ملے گی، ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی، آج گاڑی اور جائیداد میں سرمایہ کاری نہ کریں، والدہ کی صحت کا خیال رکھیں۔

7- برج میزان۔ Libra

( 23 ستمبر تا 23 اکتوبر)

آج کام میں لاپرواہی نہ برتیں اور اگر وقت پر نہ پہنچیں تو آپ کو ڈانٹ پڑ سکتی ہے، آج کام میں رکاوٹ آئے گی، لیکن آپ ہمت نہ ہاریں، دوبارہ کوشش کریں، آپ کو کامیابی ملے گی۔ بچوں سے متعلق کوئی اچھی خبر سننے کو ملے گی، محبت کے لیے آج کا دن اچھا گزرے گا۔

8- برج عقرب۔ Scorpio

(24 اکتوبر تا 22 نومبر)

آج قرض لینے سے گریز کریں، گاڑی آہستہ چلائیں، والدہ کی صحت کا خیال رکھیں، آج نوکری میں لاپرواہی نہ برتیں، جائیداد سے متعلق تنازعہ ہوسکتا ہے، طلبہ آج پڑھائی میں لاپرواہی کریں گے، محبت کی زندگی میں تنگی رہے گی، کاروباری بھائیوں کا کاروبار بڑیگا۔ شریک حیات سے بدگمانی ہوسکتی ہے۔

9- برج قوس۔ Sagittarius

(23 نومبر تا 21 دسمبر)

کاروبار اچھا رہے گا، منافع بھی اچھا ہوگا، ازدواجی زندگی خوشگوار رہے گی، مذہبی تقریبات میں شریک ہوں گے، سفر ممکن ہے، چھوٹے کرمچاری کا تعاون ملے گا، صحت اچھی رہے گی، والدہ کی صحت کا خیال رکھیں۔

10- برج جدی۔Capricorn

(22 دسمبر تا 20 جنوری)

آج چھوٹے بھائی ، بہن اور ملازمین کا تعاون حاصل ہوگا، کوئی مذہبی سفر بھی ہو سکتا ہے، شہرت میں اضافہ ہو گا، کاروبار اچھا رہے گا، غیر شادی شدہ افراد کے لیے اچھی شادی کی تجاویز آئیں گی، محبت کی زندگی کے لیے اچھا دن رہے گا، طلبہ میں پڑھائی میں غفلت برتیں گے۔ مطالعہ، عاشق، معشوقہ کے لیے دن اچھا رہے گا۔

11- برج دلو۔ Aquarius

(21 جنوری تا 18 فروری)

اہل خانہ کے لوگوں سے ملاقات ہونے سے من میں خوشی کا ماحول ہوگا۔ رکا ہوا پیسہ ملے گا، کاروبار اچھا رہے گا، بچوں سے متعلق پریشانیاں بڑھیں گی، ازدواجی زندگی خوشیوں سے گزرے گی، محبت کرنے والوں کے درمیان رنجش ہو سکتی ہے۔

12- برج حوت۔ Pisces

(19 فروری تا 20 مارچ)

بیرون ممالک سے کاروبار سے وابستہ افراد کو کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے، آرام و آسائشوں میں روپے خرچ ہو گا، عدالت سے متعلق معاملات میں پریشانی ہوسکتی ہے، غیر ملکی کمپنی سے وابستہ افراد کو آج فائدہ ہو گا، جن لوگوں پر بینک لون اور قرض ہے۔ آج وہ پریشان ہوسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details