اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گلاس میں بچے پانی کو دوبارہ کیسے استعمال میں لایا جائے؟ - ممبئی

ہوٹلوں میں پانی کا استعمال کافی ہوتا ہے۔ کسی بھی ٹیبل پر آپکا کھانا آنے سے پہلے پانی کا گلاس آپ کی ٹیبل پر ہوتا ہے لیکن یہ آپ نے کبھی نہیں سوچا ہوگا کہ آپ کے گلاس میں بچے ہوئے پانی کا دوبارہ کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ممبئی کا ایک ہوٹل ایسا بھی ہے جو گلاس میں بچے ہوئے پانی کو استعمال میں لا رہا ہے۔

How to Reuse Leftover Water in a Glass
گلاس میں بچے پانی کو دوبارہ کیسے استعمال میں لایا جائے

By

Published : Nov 9, 2021, 8:47 PM IST

ممبئی کے گلوریہ ہوٹل کے مالک عباس بھائی نے ایک چھوٹے سے خرچ کے ذریعہ ضائع ہونے والے پانی کو نہ صرف ضائع ہونے سے بچایا بلکہ اس پانی کا وہ دوبارہ استعمال بھی کر رہے ہیں۔ عباس بھائی گلاس میں لوگوں کے ذریعہ چھوڑے گئے پانی کو جمع کرتے ہیں اور یہ پانی جمع ہونے کے بعد ایک پائپ کے ذریعه جمع ہونے والے پانی کا استعمال پھر سے گندے برتن صاف کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ویڈیو

عباس بھائی کہتے ہیں کہ اس طرح سے اس پانی کا نہ صرف ہم استعمال کرتے ہیں بلکہ پانی کو کافی مقدار میں بچا بھی لیتے ہیں۔ عباس بھائی کہتے ہیں کہ اس طرح سے اگر سارے ہوٹل کے مالکان گلاس میں بچے پانی کا استعمال کریں تو بڑی مقدار میں پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہاراشٹر: کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی موت

کہتے ہیں قطرہ قطرہ مل کر سمندر بنتا ہے۔ اسی لیے پانی کی اہمیت سمجھنی چاہیے۔ آج بھی ممبئی سمیت مہارشٹر کے مختلف خطوں میں پانی نہ ملنے کے سبب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔ ممبئی کی کئی بستیاں ایسی ہیں جہاں ابھی بھی لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details