1- برج حمل۔Aries
( 21 مارچ تا 20 اپریل)
ضرورت سے زیادہ جذباتی ہونے کی وجہ سے کسی کے الفاظ آپ کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں۔ ماں کی صحت کے حوالے سے تشویش ہوگی۔ مقررہ اثاثوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کریں۔ آج پراپرٹی کی دستاویزاتی کارروائی کے تعلق سے احتیاط برتیں۔ کسی چیز کا خوف ہوگا۔ نیا کام شروع نہ کریں۔محبت کی زندگی میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہے۔
2- برج ثور Taurus
( 21 اپریل تا 21 مئی)
آپ جسمانی اور ذہنی طور پر اچھا محسوس کریں گے۔ رشتہ داروں کے ساتھ وقت گزرے گا۔ خاندانی کاموں میں آپ کو فائدہ ہوگا۔ دوستوں کے ساتھ باہر جائیں گے۔ مالی معاملات میں توجہ کی ضرورت ہے۔ آپ کو ہر کام میں کامیابی مل سکے گی۔ آپ کسی عزیز کی قربت اور معاشرتی زندگی میں عزت و احترام حاصل کرسکیں گے۔ کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ مخالفین کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صحت کے نقطہ نظر سے وقت فائدہ مند رہے گا
3- برج جوزا Gemini
( 22 مئی تا 21 جون)
آج آپ کا دن نتیجہ خیز ہوگا۔ آج آپ کو تھکاوٹ، اضطراب اور خوشی محسوس ہوگی۔کام کو وقت پر مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ رقم کے معاملے میں آپ کو نقصان ہوسکتا ہے۔ دوستوں سے ملنے کا موقع مل سکتا ہے۔ کاروبار میں جوش و خروش رہے گا۔ ملازمت پیشہ افراد کو ان کے ساتھیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ کنبہ کے افراد کے ساتھ وقت خوشی خوشی گزرے گا۔ صحت اچھی رہے گی۔
4- برج سرطان Cancer
( 22 جون تا 22 جولائی)
آج آپ خود کو بہت جذباتی محسوس کریں گے۔ آپ کو گھومنے پھرنے اور مزیدار کھانا کھانے کا موقع ملے گا۔ کسی اہم پرگرام میں بھی شرکت کلا موقع مل سکتا ہے۔ کنبہ میں خوشی اور جوش و خروش کا ماحول رہے گا۔ معاشی فوائد ہوں گے۔شادی شدہ زندگی میں زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔ آج کام کی جگہ پر آپ کے کام کی تعریف ہوگی۔ کاروبار میں بھی نفع حاصل کرنے کی امید ہے۔
5- برج اسد Leo
(23 جولائی تا 23 اگست)
آج آپ کو اپنے ذہن پر قابو رکھنا ہے۔ آپ فینانس سے متعلق معاملات میں پریشان رہیں گے۔ یہ پریشانی جسمانی اور دماغی صحت کی پریشانیوں کا سبب بن سکتی ہے۔ غیر ضروری دلائل سے پرہیز کریں۔ عدالت کا کام سنبھال لیں۔ بیرون ملک سے کوئی خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔ نامناسب زبان استعمال نہ کریں۔ الجھن کو فوری طور پر ختم کرنے کی کوشش کریں۔ صرف کام کی جگہ پر اپنے کام پر توجہ دیں۔ اپنے شریک حیات کے جذبات خیالات کا احترام کریں۔
6- برج سنبلہ Virgo
(24 اگست تا 22 ستمبر)
آج آپ کا دن فائدہ مند ہوگا۔ آپ کو مختلف شعبوں سے شہرت اور منافع ملے گا۔ آج پیسہ ملنے کے لئے ایک اچھا دن ہے۔ دوستوں کی طرف سے منافع کے آثار ہیں۔ اپنوں سے ملاقات ہوگی۔ کاروبار میں آمدنی میں اضافے کا امکان ہے۔ بچوں سے آپ کو خوشخبری ملے گی۔ آپ شادی شدہ زندگی میں خوشی اور راضی محسوس کریں گے۔ دفتری کام کی وجہ سے سفر کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔ صحت کے نقطہ نظر سے وقت اچھا ہے۔ پھر بھی لاپرواہی آپ کو نقصان ہوسکتا ہے۔