1- برج حمل۔Aries
( 21 مارچ تا 20 اپریل)
آج کا دن اقتصادی منصوبہ بندی کے لئے سازگار ہے۔ دن مالی اور کاروباری نقطہ نظر سے نفع بخش ہوگا۔ جسمانی اور ذہنی توانائی اور تازگی کا احساس ہوگا۔ آپ کو دوستوں اور رشتہ داروں سے تحفے ملیں گے۔ ان کے ساتھ وقت خوشی خوشی گزرے گا۔ ان کے ساتھ کسی فنکشن یا سیرو تفریح پر جانے کاموقع مل سکے گا۔
2- برج ثور Taurus
( 21 اپریل تا 21 مئی)
آج آپ کی گفتگو لوگوں کے دلوں پر اثر انداز ہوگی اور آپ کو فائدہ حاصل ہو گا۔ گفتگو میں نرمی نئے رشتے بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ آپ کو کچھ نیا کرنے کی ترغیب ملے گی۔ پڑھنے لکھنے جیسے ادبی رجحانات میں دلچسپی بڑھے گی۔ سخت محنت کا تشفی بخش نتیجہ نہ ملنے سے آپ تھوڑا مایوس ہوسکتے ہیں۔ طلبہ تعلیم میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے۔کسی عزیز ملاقات ہوگی۔ پیٹ میں درد کا یا کسی طرح کی پریشانی ہوسکتی ہے۔
3- برج جوزا Gemini
( 22 مئی تا 21 جون)
ذہنی الجھن کی وجہ سے آپ اہم فیصلے نہیں کرسکیں گے۔ نظریاتی اختلافات کی وجہ سے دماغی بےچینی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ ضرورت سے زیادہ جذباتی ہونا آپ کو کمزور کردے گا۔ پانی والی جگہوں میں جانے سے احتیاط برتیں۔ گھر جائداد جیسے امور پر گفتگو کرنے اور کہیں جانے کا منصوبہ بنانے سے گریز کریں۔ جسمانی اور ذہنی طور پر آپ خود کو کمزور محسوس کر سکتے ہیں۔
4- برج سرطان Cancer
( 22 جون تا 22 جولائی)
آج کا دن روحانی کمال حاصل کرنے کے لئے اچھا دن ہے۔ جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھیں گے۔ آج آپ کچھ زیادہ ہی حساس محسوس کریں گے۔ آپ کو دوپہر کے بعد کسی چیز کی فکر ہوسکتی ہے۔ توانائی کی کمی ہوگی۔ کنبہ کے افراد سے اختلافات ہوں گے۔آج گھر والوں کی ضروریات پر پیسہ خرچ ہوگا۔ آپ نئے کپڑے یا زیورات خریدنے کا بھی ارادہ کرسکتے ہیں۔
5- برج اسد Leo
(23 جولائی تا 23 اگست)
آج آپ اپنی گفتگو سے کوئی بھی کام کو آسان بنانے کے قابل ہو سکیں گے۔ کنبہ کے افراد کے ساتھ خوشی خوشی وقت گزاریں گے۔ دوپہر کے بعد بنا سوچے سمجھے کوئی فیصلہ نہ کریں۔ آپ اپنے چاہنے والوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔ دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کریں گے۔ مخالفین کا سامنا کرسکتے ہیں۔ کاروبار اور نوکری میں فائدے ہوں گے۔ اچانک سے ہونے والے اخراجات کے لئے تیار رہیں۔ گھر میں بچوں کی ضرورت اور ان کے کپڑے اور زیور پر رقم خرچ ہوسکتے ہیں۔
6- برج سنبلہ Virgo
(24 اگست تا 22 ستمبر)
آج آپ کے ساتھ ایک نیا رشتہ جڑسکتا ہے، جو مستقبل میں آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ نظریاتی طور پر آپ خوشحال رہیں گے۔ جسم تندرست رہے گا اور دماغ خوش ہوگا۔ آج وقت پر آپ اپنا کام مکمل کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ ملازمت پیشہ افراد کے کام کی تعریف ہوگی۔ کاروبار میں کامیابی کے لئے آج کا دن بہت اچھا ہے۔ خاندانی زندگی میں خوشگوار ماحول رہے گا۔ آپ کو اچھی خبر ملے گی۔ سفر کی وجہ سے ذہن خوش ہوگا۔