دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات میں کمی کے بعد اب ویکینڈ کرفیوں اور بازاروں میں نافذ طاق جفت سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ رات میں کرفیو جاری رہے گا۔ دہلی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آج میٹنگ کے بعد اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ Hoteliers Suffer Financial Crisis Due to Corona Virus
Hoteliers Suffer Financial Crisis: کورونا وائرس کے سبب ہوٹل مالکان معاشی بحران کا شکار - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر
دہلی میں کورونا وائرس کے سبب جاری پابندیوں سے ہوٹل مالکان معاشی بحران کا شکار ہیں، جب بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آتی ہے، بازاروں اور طعام گاہوں پر پابندیاں عائد کردی جاتی ہیں، ایسے میں ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ان کے ماتحت ملازمین کی کفالت کا ہوتا ہے۔ Hoteliers Suffer Financial Crisis Due to Corona Virus
![Hoteliers Suffer Financial Crisis: کورونا وائرس کے سبب ہوٹل مالکان معاشی بحران کا شکار کورونا وائرس کے سبب ہوٹل مالکان معاشی بحران کا شکار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14301703-553-14301703-1643333106180.jpg)
کورونا وائرس کے سبب جاری پابندیوں سے ہوٹل مالکان معاشی بحران کا شکار ہیں جب بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آتی ہے، بازاروں اور طعام گاہوں پر پابندیاں عائد کر دی جاتی ہے، ایسے میں ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ انکے ماتحت آنے والے ملازمین کی کفالت کا ہوتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دارالحکومت دہلی کے جامع مسجد کے علاقے میں واقع ہوٹل مالکان سے بات کی، انہوں نے گذشتہ دنوں جاری پابندیوں میں ہوئے نقصان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اب کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے لاک ڈاؤن کے بجائے اس کے متبادل کے طور پر کچھ اور سوچنا چاہئے، جس سے صحت کو بھی کوئی نقصان نہ ہو اور کاروبار بھی بدستور جاری رہے۔