سرینگر: وادی کشمیر میں موسم سرما میں سیاحوں کی بڑی تعداد جاتی ہے، اسی وجہ سے یہاں کے ہوٹل والے موسم سرما میں سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات پر درجہ حرارت صفر ڈگری سیلسیس تک گرنے کے بعد ہوٹل مالکان نے سردیوں کے موسم کی تیاری شروع کردی ہے اور وہ سیاحوں کے لیے اپنے ہوٹلز میں تمام تر انتظامات کر رہے ہیں۔ اس درمیان ہوٹل مالکان نے کمروں میں سینٹرل ہیٹنگ بوائلر نصب کر دیئے ہیں تاکہ سردی سے راحت ملے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کمروں کو گرم رکھنے کے لیے الیکٹرک کمبل کا بھی انتظام کر دیا ہے۔ Hoteliers gear up for winter tourism in Kashmir valley
Winter Tourism In Kashmir کشمیر کے ہوٹلز موسم سرما میں سیاحوں کے لیے تیار - موسم سرما میں کشمیر کے ہوٹلز
سیاحت کو کشمیر کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ ہوٹل والے ہمیشہ ہوٹلوں اور دیگر جگہوں پر سیاحوں کی اچھی مہمان نوازی کرتے ہیں۔ اب یہ ہوٹل مالکان موسم سرما میں بھی اچھے سیاحتی سیزن کی توقع کر رہے ہیں۔ Winter Tourism In Kashmir
مزید پڑھیں:۔Tourists in Kashmir وادی کشمیر میں برفباری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ
یہاں کے ہوٹل والے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سیاحوں کی بڑی آمد کی توقع کر رہے ہیں جبکہ سیاحوں کی جانب سے سردیوں کے موسم میں کشمیر جانے کے لیے بُکنگ بھی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ سیاحت کو کشمیر کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ ہوٹل والے ہمیشہ ہوٹلوں اور دیگر جگہوں پر سیاحوں کی اچھی مہمان نوازی کرتے ہیں۔ اب یہ ہوٹل مالکان موسم سرما میں بھی اچھے سیاحتی سیزن کی توقع کر رہے ہیں۔ وہ ہوٹلوں میں تمام سہولیات کے ساتھ سیاحوں کا ویلکم کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ سیاح کشمیر کے ان ہوٹلوں میں آرام سے رہ سکیں۔