اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Horoscope in Urdu آج آپ کا دن کیسا رہے گا؟ - جانیے آپ کے برج کیا کہتے ہیں

نو اگست 2023 بروز بدھ آپ کا دن کیسا رہے گا؟ پڑھائی، محبت، شادی اور کاروبار جیسے معاملات پر آپ کا ستارہ کیا کہتا ہے؟ اس طرح کے تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے آج کا زائچہ ای ٹی وی بھارت ضرور پڑھیں۔ Today Horoscope

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 9, 2023, 7:33 AM IST

1۔ برج حمل۔Aries

(21 مارچ تا 20 اپریل)

آج آپ کاروبار کو فروغ دینے کے لیے کوئی بڑا فیصلہ نہ کریں۔ خیال رہے کہ بات چیت کے دوران کسی کے ساتھ جارحانہ زبان استعمال نہ کریں۔ آج کے دن آپ کو کام کی جگہ پر بھی تحمل سے کام لینا چاہیے۔

2- برج ثور۔Taurus

( 21 اپریل تا 21 مئی)

آج دفتر میں افسران کے ساتھ آپ کے اچھے تعلقات قائم ہوں گے۔ اس دوران آپ اپنا مقررہ ہدف بھی پورا کر سکتے ہیں۔ آپ دوپہر کے بعد سماجی کاموں میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔ آج آپ اپنے اخراجات پر قابو پاسکتے ہیں۔

3- برج جوزا۔ Gemini

( 22 مئی تا 21 جون)

آج آپ کا دن خاندانی اور کاروباری معاملے میں بہت اچھا گزرے گا۔ دونوں مقامات پر ضروری بات چیت میں مصروف رہیں گے۔ آج آپ سرمایہ کاری کے منصوبے بنا سکتے ہیں۔

4۔ برج سرطان۔ Cancer

( 22 جون تا 22 جولائی)

آج آپ خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر بیمار اور پریشان محسوس کریں گے۔ لہٰذا کام کی جگہ پر بھی آپ کا کام کرنے کا دل نہیں کرے گا۔ کاروبار اور ملازمت میں کسی ساتھی یا افسر کے ساتھ بامعنی بحث ہو سکتی ہے۔ آمدنی مستحکم رہے گی۔

5- برج اسد۔ Leo

(23 جولائی تا 23 اگست)

سستی کی وجہ سے آپ کے کام کی رفتار کم رہے گی۔ کام کی جگہ پر کام آپ پر پریشر ہوگا۔ مخالفین کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ آج دفتر میں افسران سے کچھ فاصلہ رکھنا بہتر رہے گا۔

6- برج سنبلہ۔ Virgo

(24 اگست تا 22 ستمبر)

آج آپ کسی بات پر گہرائی سے سوچیں گے۔ آپ کی توجہ علم نجوم یا روحانیت کے موضوع کی طرف مبذول ہوگی۔ کام کی جگہ پر آپ کی باتوں سے کسی کا دل اداس ہوسکتا ہے۔ مذہبی یا دیگر تقریبات میں جانے کا پروگرام بن سکتا ہے۔

7- برج میزان۔ Libra

( 23 ستمبر تا 23 اکتوبر)

آج آپ مالی فوائد کے لیے کسی میٹنگ میں شرکت کر سکتے ہیں۔ کاروبار کو فروغ دینے کے لیے کسی سفر کا امکان ہے۔ کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آپ کو پوری طرح سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔

8- برج عقرب۔ Scorpio

(24 اکتوبر تا 22 نومبر)

آج آپ کی مصروف کسی خاص فکری کام میں ہو سکتی ہے۔ آج لوگوں کے ساتھ آپ کا برتاؤ اچھا رہے گا۔ پیسے سے متعلق کام کے لیے بھی وقت بہت اچھا ہے۔ کاروبار میں فائدے کی وجہ سے آپ خوش رہیں گے۔

9- برج قوس۔ Sagittarius

(23 نومبر تا 21 دسمبر)

آج کے دن سخت محنت کے بعد بھی آپ کو کم کامیابی ملے گی جو آپ کے اندر مایوسی کے جذبات ابھار سکتی ہے۔ آج آپ کو مالی فائدہ ہو سکتا ہے۔ آپ گھر کے انٹیریئر پر بھی پیشہ خرچ کر سکتے ہیں۔ کاروبار کے سلسلے میں کسی کے ساتھ میٹنگ ہو سکتی ہے۔

10- برج جدی۔Capricorn

(22 دسمبر تا 20 جنوری)

آج آپ کسی بھی بات پر زیادہ جذباتی نہ ہوں۔ زمینی جائیداد کے کاغذات کو غور سے پڑھیں۔ ہوسکے تو آج حکومت یا عدالت سے متعلق کوئی کام نہ کریں۔ حکومت اور اعلیٰ حکام سے بات چیت میں کامیابی ملے گی۔

11- برج دلو۔ Aquarius

(21 جنوری تا 18 فروری)

آج آپ کو نئے کام کرنے کی ترغیب ملے گی لیکن کوئی اہم فیصلہ کرنے سے بچیں۔ دفتر میں زیر التواء کاموں میں آج زیادہ وقت لگے گا۔ ادب سے متعلق کام کے لیے آج کا دن اچھا ہے۔

12- برج حوت۔ Pisces

(19 فروری تا 20 مارچ)

آج آپ زیادہ پیسے خرچ ہونے کی وجہ سے پریشان ہوسکتے ہیں۔ آپ آمدنی کے دوسرے ذرائع تلاش کریں گے۔ کاروبار کے میدان میں سخت مقابلہ ہوگا۔ آج مخالفین آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details