اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Horoscope in Urdu آج آپ کا دن کیسا رہے گا؟ - آج کا اردو زائچہ

25 اگست 2023 بروز جمعہ آپ کا دن کیسا رہے گا؟ پڑھائی، محبت، شادی اور کاروبار جیسے معاملات پر آپ کا ستارہ کیا کہتا ہے؟ اس طرح کے تمام سوالات کے جوابات جاننے کے لیے آج کا زائچہ ای ٹی وی بھارت ضرور پڑھیں۔ Today Horoscope

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 7:00 AM IST

1۔ برج حمل۔ Aries

(21 مارچ تا 20 اپریل)

آج آپ کے مخالفین آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ آج کا دن نیا کام شروع کرنے کے لیے وقت ٹھیک نہیں ہے۔ طلبہ پڑھائی میں دلچسپی لیں گے۔

2- برج ثور۔ Taurus

( 21 اپریل تا 21 مئی)

آج کے دن کاروباری لوگ اپنا کاروبار فروغ دینے کے لیے کام کر سکیں گے۔ آج شراکت داری کے کام فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ ملازمت پیشہ افراد کسی بھی میٹنگ میں مصروف رہ سکتے ہیں۔ آپ کو اتفاقی طور پر مالی فائدہ ملے گا، نیز بیرون ملک سے کوئی خبر ملے گی۔

3۔ برج جوزا۔ Gemini

( 22 مئی تا 21 جون)

آج کے دن آپ کو مالی فائدہ ملنے کا بھی امکان ہے۔ آج آپ کا پیسہ صحیح جگہ پر خرچ ہوگا۔ طویل عرصے سے رکے ہوئے کام آج مکمل ہوں گے۔ کام کی جگہ پر آپ کے کام کرنے کے انداز کی تعریف کی جائے گی۔

4۔ برج سرطان۔ Cancer

( 22 جون تا 22 جولائی)

آج کا دن آپ کو اپنے دماغ کو پرسکون رکھ کر گزارنا چاہیے۔ جسمانی اور ذہنی بیماری خوف پیدا کرے گی۔ اچانک رقم خرچ ہونے کا امکان رہے گا۔

5۔ برج اسد۔ Leo

(23 جولائی تا 23 اگست)

آج آپ زمین سے متعلق دستاویزات پر دستخط کرنے سے پہلے دستاویزات کو پوری طرح پڑھ لیں۔ ملازمت پیشہ افراد کسی چیز کے لیے پریشان ہو سکتے ہیں۔

6۔ برج سنبلہ۔ Virgo

(24 اگست تا 22 ستمبر)

آج آپ کو روحانی معاملات میں اطمینان قلب ملے گا۔ آج شریک حیات کے آپ کے ساتھ تعلقات اچھے رہیں گے۔ آپ کاروبار میں منافع کی امید رکھ سکتے ہیں۔

7۔ برج میزان۔ Libra

( 23 ستمبر تا 23 اکتوبر)

آج آپ کا ذہن منفی خیالات میں گھرا رہے گا۔ آج کے دن آپ کے گھر میں فضول خرچی ہو سکتی ہے۔ طلبہ کی پڑھائی میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

8۔ برج عقرب۔ Scorpio

(24 اکتوبر تا 22 نومبر)

آج کا دن عمومی طور پر پورا دن خوشیوں میں گزرے گا۔ کاروبار کے لیے آج کا دن آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا۔ کاروبار میں کوئی اچھی خبر مل سکتی ہے۔

9۔ برج قوس۔ Sagittarius

(23 نومبر تا 21 دسمبر)

آج آپ گاڑیوں یا برقی آلات کو احتیاط سے استعمال کریں۔ آپ کو عدالت سے متعلق کام سے الرٹ رہنا ہوگا۔ اخراجات میں اضافے کی وجہ سے آپ کو پیسے کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نوکری میں کچھ غیر دلچسپ کام بھی کرنے پڑ سکتے ہیں۔

10۔ برج جدی۔ Capricorn

(22 دسمبر تا 20 جنوری)

آج کا دن ملازمت، کاروبار سمیت معاشرے کے تمام شعبوں میں آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ آج آپ کو گھر والوں سے کوئی خاص فائدہ مل سکتا ہے۔

11۔ برج دلو۔ Aquarius

(21 جنوری تا 18 فروری)

آج آپ کے تمام کام آسانی سے مکمل ہوں گے۔ خوشی کا تجربہ ہوگا۔ نوکری یا کاروبار کے لیے وقت اچھا ہے اور آپ کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد کے لیے ترقی کا امکان ہے۔

12۔ برج حوت۔ Pisces

(19 فروری تا 20 مارچ)

آج کے دن مخالفین آپ کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر سکتے ہیں۔ آج کوئی اہم فیصلہ نہ لیں۔ ملازمت میں اعلیٰ افسران کے ساتھ محتاط رہنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details