1۔ برج حمل۔ Aries
(21 مارچ تا 20 اپریل)
آج قسمت آپ کے ساتھ ہے، اس لیے آج آپ معاشرے اور لوگوں سے عزت حاصل کر سکیں گے۔ آج طلبہ کو کچھ وقت کے لیے تہوار و تقاریب کو بھلا کر اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ آج کے دن گھر والوں کی خوشی کے لیے آج آپ کوئی خاص چیز بھی خرید سکتے ہیں۔
2- برج ثور۔ Taurus
( 21 اپریل تا 21 مئی)
آج کے دن کاروبار میں منافع ہوگا۔ ساتھیوں کا تعاون ملے گا۔ آج آپ اپنا زیادہ تر وقت خاندان کے ساتھ گزاریں گے۔ آپ کی جسمانی و ذہنی صحت بہتر ہوگی۔ نانا نانی کے گھر سے اچھی خبر مل سکے گی۔ طبیعت میں سدھار ہوگا۔
3۔ برج جوزا۔ Gemini
( 22 مئی تا 21 جون)
آج کے دن دوستوں پر پیسہ خرچ ہو سکتا ہے۔ تاہم، آپ کو آمدنی اور خرچ کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہوگا۔ آج غیر ضروری بحث سے گریز کریں۔ دوپہر کو تھکاوٹ محسوس ہوگی۔ آج تہوار پر آپ اپنے کھانے پینے پر قابو رکھیں۔
4۔ برج سرطان۔ Cancer
( 22 جون تا 22 جولائی)
آج آپ کو کوئی انجانا خوف محسوس ہوگا۔ سینے میں درد ہو سکتا ہے۔ خاندان میں لوگوں کے درمیان اختلافات ہو سکتے ہیں۔ کاروباری حضرات کے لیے آج کا دن معمول سے بہتر رہے گا۔
5۔ برج اسد۔ Leo
(23 جولائی تا 23 اگست)
آج آپ کو معاشی فائدہ ہوگا۔ طے شدہ کام وقت پر مکمل ہوں گے۔ مختصر سفر کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ قسمت میں ترقی کا موقع ملے گا۔ مخالفین پر فتح حاصل کر سکیں گے۔ طلباء کے لیے آج کا دن اچھا اور نتیجہ خیز ہے۔
6۔ برج سنبلہ۔ Virgo
(24 اگست تا 22 ستمبر)
آج غیر ضروری اخراجات ہوں گے۔ طلبہ کا ذہن پڑھائی میں مشغول نہیں رہے گا۔ کچھ سفر کا امکان ہے۔ امپورٹ ایکسپورٹ کے کاموں میں کامیابی ملے گی۔ فکری بحث کے دوران جھگڑے سے گریز کریں۔