1۔ برج حمل۔Aries
(21 مارچ تا 20 اپریل)
آج آپ مستقبل کے لیے بہتر مالی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ آج آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ فنکاروں اور دستکاروں کو اپنے فن کے اظہار کا موقع ملے گا اور ان کی عزت افزائی ہوگی۔
2- برج ثور۔Taurus
( 21 اپریل تا 21 مئی)
آج آپ معاشی امور کو منظم طریقے سے انجام دے سکیں گے۔ آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ کر سکیں گے۔ کپڑوں، زیورات، کاسمیٹکس اور تفریح پر رقم خرچ ہوگی۔
3- برج جوزا۔ Gemini
( 22 مئی تا 21 جون)
آج آپ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا، خاص طور پر سیر و تفریح کے لیے پیسہ خرچ ہوگا۔ اپنے دماغ کو پرسکون رکھیں۔ آج آپ صرف اپنے کام پر دھیان دیں۔
4۔ برج سرطان۔ Cancer
( 22 جون تا 22 جولائی)
مالیاتی و معاشی سرگرمیوں اور نیا کام شروع کرنے کے لیے دن بہترین ہے۔ آج آپ کے کاروبار میں منافع ہوگا، ملازمت میں ترقی ہوگی اور آمدنی کے نئے ذرائع پیدا ہونے کی وجہ سے آپ خوشی اور اطمینان محسوس کریں گے۔
5- برج اسد۔ Leo
(23 جولائی تا 23 اگست)
آج آپ کے کام میں تاخیر ہوگی۔ آپ کے گھر اور دفتر میں آپ کی ذمہ داری بڑھے گی۔ آج آپ کو کام بوجھ لگ سکتا ہے۔ ہو سکے تو کاروبار سے متعلق نئے تعلقات میں کوئی اہم فیصلہ لینے سے پرہیز کریں۔
6- برج سنبلہ۔ Virgo
(24 اگست تا 22 ستمبر)
آج آپ کو کام کی جگہ پر کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مذہبی دلچسپیوں کے پیچھے پیسہ خرچ ہو گا۔ دفتر میں کسی اعلیٰ افسر سے تنازع بھی ہوسکتا ہے۔ آج آپ کو جسمانی سستی اور ذہنی تھکاوٹ محسوس ہوگی۔