آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اوسی نے آئی این ایس وکرانت کی لانچنگ سے متعلق مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے آئی این ایس وکرانت کو لانچ کردیا ہے لیکن ہمیں یہ بھی سوچنا ہوگا کہ ملک کو تیسرے کیریئر طیارے کی ضرورت ہے لیکن وہ (پی ایم مودی) اس کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور ان کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ ہمیں 200 طیاروں کی ضرورت ہے، لیکن ہمارے پاس صرف 130 ہیں۔ hope the ins will give him enough strength to take China's name in the parliament says owaisi
انہوں نے پی ایم مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ آئی این ایس وکرانت پی ایم مودی کو چین کے بارے میں بولنے کی ہمت دے گا، جس نے ہمارے علاقے کے 10 گاؤں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ امید ہے کہ آئی این ایس انہیں (وزیراعظم) اتنی طاقت دے گا کہ وہ پارلیمنٹ میں چین کا نام لے سکیں گے۔