اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اب گھر بیٹھے کر سکیں گے کورونا کی جانچ

کورونا وائرس کی جانچ کے لئے اینٹیجن اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں۔ جہاں ایک طرف اینٹیجن کی رپورٹ فوری طور پر مل جاتی ہے، وہیں آر ٹی پی سی آر کی تحقیقاتی رپورٹ 24 گھنٹوں میں آتی ہے لیکن اب آئی سی ایم آر کی جانب سے کورونا ٹیسٹنگ کے لئے ہوم بیسڈ ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس سے جانچ میں تیزی آئے گی اور ساتھ ہی لوگ گھر پر ہی کورونا کی جانچ کرسکتے ہیں۔

اب گھر بیٹھے کرسکیں گے کورونا کی جانچ
اب گھر بیٹھے کرسکیں گے کورونا کی جانچ

By

Published : May 20, 2021, 10:14 AM IST

کورونا وبا کے بحران کے درمیان اب آپ کووڈ ۔ 19 ٹیسٹ گھر بیٹھے ہی کر سکتے ہیں۔ آئی سی ایم آر نے کووڈ کے لئے ہوم بیسڈ ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ہوم ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کٹ ہے۔ اس کا استعمال کورونا کی ہلکی علامات والے یا کسی متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کرسکتے ہیں۔

اب گھر بیٹھے کرسکیں گے کورونا کی جانچ

آئی سی ایم آر کے علاوہ ڈی سی جی آئی نے مارکٹ میں ہوم بیسڈ ٹیسٹنگ کٹ فروخت کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ تاہم یہ ٹیسٹنگ کٹ مارکٹ میں فوری طور پر دستیاب نہیں ہوگی، وسیع پیمانے پر دستیاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

  • مائیلاب کووی سیلف کے ذریعہ مدد

اس بات کی وضاحت کرنا ضروری ہے کہ آئی سی ایم آر کی طرف سے کووڈ کے لئے ہوم بیسڈ ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری کے بعد کورونا ٹیسٹ کرنا اب بہت آسان ہوگا۔ اس وقت بھارت میں صرف ایک کمپنی کو اس کی منظوری دی گئی ہے، جس کا نام مائیلاب ڈسکوری سالیوشن لمیٹیڈ ہے۔ جب کہ ہوم ٹیسٹنگ موبائل ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور میں دستیاب ہے۔ تمام صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ موبائل ایپ جانچ کے عمل کے لئے ایک جامع رہنما ہے، جو مثبت یا منفی نتائج فراہم کرے گا۔ اس ایپ کا نام مائیلاب کووی سیلف ہے۔

  • گھر بیٹھے ہی کورونا کی جانچ

اہم بات یہ ہے کہ اس وقت کورونا کے لئے اینٹیجن اور آر ٹی پی سی آر کے ذریعہ تحقیقات کی جاتی ہیں۔ جہاں اینٹیجن رپورٹ فوری طور پر مل جاتی ہے، آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ 24 گھنٹوں میں آتی ہے لیکن اب ہوم بیسڈ ٹیسٹنگ کٹ کو کورونا ٹیسٹ کے لئے منظور کرلیا گیا ہے۔ اس سے نہ صرف تفتیش میں تیزی آئے گی، ساتھ ہی ساتھ لوگ گھر میں ہی کورونا کی جانچ کرسکتے ہیں، آئی سی ایم آر نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ اینٹیجن ٹیسٹ میں منفی ہیں انہیں اب آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پہلے لوگ اینٹیجن کے بعد آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details