اچانک سے گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی کے استعفیٰ نے لوگوں کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔ گجرات میں ایک نئی سیاست کا دور شروع ہونے لگا کیونکہ گجرات میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور اس سے قبل وجے روپانی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ گجرات اسمبلی انتخابات کچھ وقت پہلے بھی ہوسکتے ہیں۔ گجرات کی سیاسی ہلچل کو دیکھ کر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ شاہ گجرات آنے والے ہیں وہ آج شام احمد آباد پہنچیں گے اور اس کے بعد کل بی جے پی کے ایم ایل ایز کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے اور اس میں طے کیا جائے گا کہ نیا وزیر اعلیٰ کون بنے گا؟
واضح رہے کہ جمعرات کی رات آٹھ بجے مرکزی وزیر امت شاہ اچانک سے احمدآباد پہنچے تھے اور اپنی بہن کے گھر گئے تھے اور آج ہی صبح وہ واپس روانہ ہوگئے۔ ان کے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد وزیراعلیٰ وجے پانی نے استعفی دے دیا۔