اردو

urdu

By

Published : Dec 19, 2020, 7:01 AM IST

Updated : Dec 19, 2020, 10:09 AM IST

ETV Bharat / bharat

امت شاہ بنگال کے دو روزہ دورے پر

آئندہ برس مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ بی جے پی اپنا پورا دم خم دکھانے میں لگی ہے، حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو یکے بعد دیگرے دھچکا لگ رہا ہے گزشتہ دنوں میں پارٹی کے تین ارکان اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے۔

امیت شاہ بنگال کے دو روزہ دورے پر کولکاتا پہنچے
امیت شاہ بنگال کے دو روزہ دورے پر کولکاتا پہنچے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ انتخابی مہم کے لیے جمعہ کی شب مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر کولکتہ پہنچے۔ یہاں حکمراں ترنمول کانگریس بغاوت کے دور سے گزر رہی ہے۔ ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ شبیندو ادھیکاری ، شیل بھدرا دتہ جیسے ناراض رہنما ترنمول کانگریس اور ریاستی کابینی وزراء اپنے عہدے سے مستعفی ہو نے کے بعد شاہ کے دورہ بنگال کے دوران بی جے پی میں شامل ہوں گے۔

بی جے پی رہنما کے مطابق شاہ کولکاتہ کے نیو ٹاؤن کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ شاہ ہفتے کی صبح این آئی اے کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد وہ شمالی کولکاتہ میں سوامی ویویکانند کی رہائش گاہ پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد شاہ مدنا پور جائیں گے اور انقلابی خودی رام بوس کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ دو مندروں میں پوجا ارچنا کریں گے۔

وزیر داخلہ کسان کے گھر دوپہر کا کھانا کھائیں گے اور اس کے بعد مدنا پور کے کالج گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی رہنما کے مطابق امکان ہے کہ ریلی کے دوران بہت سے ترنمول کانگریس کے رہنما بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ اس ریلی کے بعد شاہ کولکاتہ واپس آجائیں گے اور ریاستی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد تنظیم کا جائزہ لیں گے۔

Last Updated : Dec 19, 2020, 10:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details