اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امیت شاہ نے بھارت چین سرحد پر گلیشیر ٹوٹنے کا لیا نوٹس - urdu khabar

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں بھارت- چین سرحد کے ساتھ ملاری سُمنا روڈ پر واقع سُمنا میں بی آر او کیمپ کے قریب گلیشیر ٹوٹ گیا۔ بی آر او کے کمانڈر کرنل منیش کپل نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے گلیشیر ٹوٹنے کی اطلاع پر فوری طور پر نوٹس لیا ہے۔ اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہوں نے اتراکھنڈ کو مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے آئی ٹی بی پی کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امیت شاہ نے بھارت چین سرحد پر گلیشیر ٹوٹنے کا لیا نوٹس
امیت شاہ نے بھارت چین سرحد پر گلیشیر ٹوٹنے کا لیا نوٹس

By

Published : Apr 24, 2021, 9:53 AM IST

ریاست اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں ہند چین کے سرحدی علاقے سے ملحق سُمنا میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کیمپ کے قریب سُمنا ہائی وے پر واقع سُمنا میں بی آر او کیمپ کے قریب گلیشیئر ٹوٹ کر ملاری سُمنا سڑک پر آگیا۔ بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے کمانڈر کرنل منیش کپل نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ کرنل کپل نے ٹیموں کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بھیج دیا ہے۔

خبروں کے مطابق بی آر او مزدور اس جگہ کے قریب سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ حد سے زیادہ برف باری کے باعث سرحدی علاقے میں بھی وائرلیس سیٹ کام نہیں کررہے ہیں۔ ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن خراب موسم کی وجہ سے صحیح صورتحال کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ آئی ٹی بی پی کے جوان حادثہ میں سلامت ہیں۔

اسی دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی نیتی گھاٹی کے سُمنا میں گلیشیر ٹوٹنے سے متعلق معلومات کا فوری نوٹس لیا ہے۔ اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہوں نے اتراکھنڈ کو مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے اور آئی ٹی بی پی کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری طرف چمولی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ یشونت سنگھ چوہان نے ایسے کسی بھی واقعے کی تردید کی ہے۔ وہیں دوسری جانب گلیشیر ٹوٹنے کی اطلاع کے ساتھ رشی کیش پولیس نے تری وینی گھاٹ کے ساتھ گنگا کے کنارے والے تمام گھاٹوں کو بھی خالی کرا لیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے کام نہیں لے رہی ہے۔ واٹر پولیس اہلکار مسلسل گھاٹوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ رشی کیش پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے مقامی باشندوں کو گنگا گھاٹ یا آستھا روڈ کی طرف جانے سے منع کیا ہے۔

آپ کو یہ ضرور بتادیں کہ پچھلے تین دن سے وادیِ نیتی میں شدید برف باری ہورہی ہے۔ ملاری سے آگے جوشی مٹھ۔ ملاری شاہراہ بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے، جس سے فوج اور آئی ٹی بی پی کی گاڑیوں کی نقل و حرکت اور آنے جانے میں خلل پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details