جموں: جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں ہوم گارڈز اور پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز جموں میں ہوم گارڈز اور پی ایچ ای میں تعینات ڈیلی ویجروں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن میں نوکریوں کو مستقل کرنے کے الفاظ درج تھے۔Home Guards and PHE Daily Wagers demonstrated in Jammu
مظاہرین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ حکومت کی جانب سے اُن کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ ایل جی انتظامیہ نے نوکریوں کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم ایک سال ہونے والا ہے تاہم ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔