بارہ بنکی: ملک بھر میں ہولی کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ خاص طور پر کاشی، متھرا، برج کی ہولی پوری دنیا میں بہت مشہور ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ایک ایسی درگاہ ہے جہاں ہولی کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ جی ہاں دیوا شریف کے مزار پر ہر سال کافی جوش و خروش کے ساتھ ہولی منائی جاتی ہے۔ اس مزار میں ہولی کے دن ہر مذہب کے لوگ رنگوں میں بھیگتے نظر آتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا واحد مزار ہے جہاں ہولی کھیلی جاتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہاں کسی ذات اور مذہب میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ یہی نہیں لوگ یہاں ہولی کھیلنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔
بارہ بنکی کے حاجی وارث علی شاہ بابا کے دیو شریف مزار پر علامہ اقبال کی لکھی ہوئی سطریں سچ ثابت ہوتی ہیں، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا'۔ ہر سال ہولی کے دن یہاں کے لوگوں میں ایک الگ ہی جوش و خروش نظر آتا ہے۔ لوگ دور دراز سے یہاں ہولی کھیلنے آتے ہیں۔ یہاں کسی ذات اور مذہب کی تفریق نہیں ہے۔ سب مل کر گلال اور پھولوں سے ہولی کھیلتے ہیں۔ یہ دنیا کا واحد مزار ہے، جہاں ہولی کھیلی جاتی ہے۔