اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi on Elections 2022 Triumph: 'یہ جشن بھارت کے لوگوں کے لیے ہے' - PM Modi Signals 2024 Comeback over Elections 2022 Triumph

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے ووٹروں کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری ماؤں بہنوں اور نوجوانوں نے ہماری بھرپور حمایت کی ہے وہ ہمارے لیے بہت بڑی خوشی کی بات ہے۔ PM Modi on Elections 2022 Triumph

یہ جشن بھارت کے لوگوں کے لیے ہے
یہ جشن بھارت کے لوگوں کے لیے ہے

By

Published : Mar 10, 2022, 10:16 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے چار اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زبردست فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن کا دن ہے اور یہ جشن بھارت کے لوگوں کے لئے ہے۔ یہ بات انہوں نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔PM Modi on Elections 2022 Triumph

یہ بھی پڑھیں:BJP Won 20 Seats in goa: گوا میں ایک بار پھر کھلا کمل

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے ووٹروں کومبارکباد دیتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ جس طرح ہماری ماؤں بہنوں اور نوجوانوں نے ہماری بھرپور حمایت کی ہے۔ یہ ہمارے لیے بہت بڑی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ووٹنگ کرنے والے ووٹروں نے ووٹنگ میں حصہ لے کر بی جے پی کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ 10مارچ کو ہولی منائیں گے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے دعوی کیا کہ ہم نے غریبوں کے لئے کام کیا اور ان کو ان کا حق دیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details