علی گڑھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والی رولر ہاکی کھیلاڑی تنزیلہ خان قومی سطح کی رولر ہاکی ڈربی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب تو ہو گئی ہیں لیکن اب ارجینٹینا میں اکتوبر ماہ میں ہونے والے "ورلڈ اسکیٹ گیمس'' 2022 World Skate Games میں حصہ لینے کے لیے تقریبا 2 لاکھ 65 ہزار روپے کی ضرورت ہے، جس کے لیے وہ فکر مند ہیں۔ رورل ہاکی ڈربی ٹیم میں جگہ بنانے والی تنزیلہ خان فی الحال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے Bped کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور علی گڑھ انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔ Tanzeela Khan appealed to the Aligarh administration for help
تنزیلہ نے بتایا کہ گزشتہ چھہ سات برسوں میں اب تک میں نے 23 گولڈ، آٹھ سلور اور چھ برونز میڈل جیتے ہیں اور اب میری آنکھیں اکتوبر ماہ میں ہونے والے "والڑ اسکیٹ گیمز 2022" پر ہیں، اس گیم میں اپنے ملک اور یونیورسٹی کے لیے میں میڈل جیتنا چاہتی ہوں۔ میں نہیں چاہتی میری اتنی سالوں کی محنت پر پانی پھر جائے، پیسوں کی کمی کے سبب میرا خواب پورا نا ہو، اسی لیے میں یونیورسٹی انتظامیہ اور علی گڑھ انتظامیہ سمیت دیگر سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میری مدد کریں، مجھے 15 جلائی 2022 تک 2 لاکھ 65 ہزار روپے کا ڈرافٹ بنا کر فیڈریشن کو دینا ہے۔ Tanzeela Khan appealed to the Aligarh administration for help