- 1429 - ڈوفین کی فرانس کے بطور بادشاہ تاجپوشی ہوئی۔
- 1489- نظام خان کو سکندر شاہ لودھی دوئم کے نام سے دہلی کا سلطان مقرر کیا گیا۔
- 1549 - یہودیوں کو یوروپی ملک بیلجیم کے گھینٹ علاقے سے باہر نکالا گیا۔
- 1712 - انگلینڈ، پرتگال اور فرانس نےجنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے۔
- 1850 - ہارورڈ آبزرویٹری نے ستاروں کی پہلی تصویر کھینچی۔
- 1893 - انگلینڈ کے آرتھر شریس بری ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بنے۔
- 1898 - کیوبا کے سینٹیاگو علاقے میں ہسپانوی فوج نے امریکہ کے سامنے خودسپردگی کی۔
- 1906 - کلیمنٹ آرمنڈ فیلیریس فرانس کے صدر منتخب ہوئے۔
- 1919 - یوروپی ملک فن لینڈ میں آئین کی منظوری دی گئی۔
- 1929 - سوویت یونین نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے۔
- 1943 - برطانیہ کی رائل ایئر فورس (آر اے ایف) نے جرمنی کے پن مندے راکٹ بیس پر حملہ کیا۔
- 1944 - امریکہ میں کیلیفورنیا کے قریب گولہ بارود سے لدے دو جہازوں میں دھماکہ ہوجانے سے 322 افراد کی موت ہوئی۔
- 1950 - ہندوستان کا پہلا مسافر بردار طیارہ پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ کے قریب حادثہ کا شکار ہوا۔
- 1974 - لندن ٹاور پر ہونے والے بم دھماکے میں 41 افراد زخمی ہوئے۔
- 1980 - جینکو سوزوکی جاپان کے وزیر اعظم بنے۔
- 1981 - اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں الفتح ہیڈ کوارٹر کو تباہ کیا۔
- 1987 - ایران اور فرانس کے مابین سفارتی تعلقات منقطع ہوئے۔
- 1995 - مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو فوربس میگزین نے دنیا کا سب سے امیر آدمی قرار دیا۔
- 2006 - ڈسکوری خلائی جہاز کیپ کینیورل (فلوریڈا) کے اسپیس سینٹر میں اپنا 13 روزہ سفر مکمل کرکے زمین پر بحفاظت اترا۔
- 2008 - افغانستان میں متعینہ نیٹو افواج نے پاکستان میں چھپے ہوئے دہشت گردوں پر میزائلوں اور ہیلی کاپٹروں سے حملہ کیا۔
- 2013 - چین کے صوبہ سیچوان میں آئے سیلاب سے 58 افراد لقمہ اجل بنے۔
عالمی تاریخ میں آج کا دن - 1980 - جینکو سوزوکی جاپان کے وزیر اعظم بنے۔
بھارتی اور عالمی تاریخ میں 17 جولائی کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں:-
عالمی تاریخ میں آج کا دن
یو این آئی