اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت - بھارت اور عالمی تاریخ

بھارت اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔

History
تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت

By

Published : Apr 19, 2021, 7:24 AM IST

Updated : Apr 19, 2021, 7:31 AM IST

  • سنہ 1451: بہلول خان لودھی نے دہلی پر قبضہ کیا۔
  • سنہ 1770: کیپٹن جیمس کک آسٹریلیا پہنچنے والے پہلے مغربی شخص بنے۔
  • سنہ 1775: برطانوی نو آبادیات کے خلاف امریکہ میں بغاوت کا آغاز ہوا۔
  • سنہ 1782: امریکہ کا پہلا سفارتخانہ نیدرلینڈ کے ہوگ میں قائم ہوا۔
  • سنہ 1852: کیلی فورنیا ہسٹوریکل سوسائٹی کی تشکیل۔
  • سنہ 1882: چارلس ڈارون کی موت ہوئی۔
  • سنہ 1906: فرانس کے سائنسداں پیرے اور ان کی بیوی میری کیوری پیرس میں ایک سڑک حادثہ میں ہلاک۔ انہوں نے مقناطیس اور ریڈیو ایکٹیویٹی پر اپنی بیوی میری کیوری کے ساتھ کافی ریسرچ کی تھی۔
  • سنہ 1910: دمدار ستارے کو پہلی بار کھلی آنکھوں سے دیکھا گیا۔
  • سنہ 1919: امریکہ کے لیسلی ارون نے پیراشوٹ سے پہلی بار چھلانگ لگائی۔
  • سنہ 1933: امریکہ کے اس وقت کے صدر فرینکلن ڈی روز ویلٹ نے گولڈ اسٹیندر کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔
  • سنہ 1936: فلسطین میں یہودی مخالف فسادات شروع ہوئے۔
  • سنہ 1945: سوویت یونین اور گواٹیمالا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔
  • سنہ 1948: برما اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔
  • سنہ 1950: شیاما پرساد مکھرجی کابینہ سے استعفیٰ دینے والے پہلے کابینی وزیر بنے۔
  • سنہ 1954: پاکستان کی آئین ساز اسمبلی نے اردو اور بنگالی کو قومی زبانوں کے طور پر منظور کیا۔
  • سنہ 1955: مشہور شکاری جم کاربیٹ کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 1960: جنوبی کوریا کے صدر سنگمین ری کے خلاف طلبا کا وسیع مظاہرہ شروع ہوا۔
  • سنہ 1971: سوویت یونین نے دنیا کے پہلے خلائی اسٹیشن سالیوت۔1 کو زمین کے مدار میں قائم کیا۔
  • سنہ 1972: بنگلہ دیش دولت مشترکہ کا رکن بنا۔
  • سنہ 1973: سابق سوویت یونین (یو ایس ایس آر) نے نیوکلیائی تجربہ کیا۔
  • سنہ 1975: بھارت کا پہلا سیٹلائٹ آریہ بھٹ چھوڑا گیا۔
  • سنہ 1978: وائی نورون اسرائیل کے صدر منتخب ہوئے۔
  • سنہ 1989: افریقی ملک سیئرا لیون نے جمہوریت کا اعلان کیا۔
  • سنہ 1998: میکسکو کے عظیم شاعر اوکارتاویو پاج کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 1999: جرمنی کے چانسلر شروڈر نے نئے برلن جمہوریہ کااعلان کیا۔
  • سنہ 2005: جرمنی کے قدامت پسند کارڈنل جوزف ریٹزنگر پوپ بنیڈیکٹ چنے گئے۔
  • سنہ 2011: کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو نے کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی میں 45 برس تک رہنے کے بعد استعفی دیا۔
Last Updated : Apr 19, 2021, 7:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details