سنہ 1452۔ اٹلی کے عظیم مصور لیونارڈ دا ونچی کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1469۔ سکھ مذہب کی بانی گرو نانک دیو کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1563۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1654۔ انگلینڈ اور نیدرلینڈ نے امن معاہدے پر دستخط کیے۔
سنہ 1658۔ دھرمت کی جنگ میں اورنگ زیب نے دارا شکوہ اور مغل بادشاہ شاہجہاں کے نمائندہ راجہ جسونت سنگھ کو اسی روز شکست دی۔
سنہ 1689۔ فرانس نے اسپین کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
سنہ 1817۔ امریکہ میں سماعت سے محروم بچوں کے لئے پہلا اسکول کھولا گیا۔
سنہ 1895۔ لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک نے رائے گڑھ قلعہ میں شیواجی اتسو آج ہی کے دن شروع کیا۔
سنہ 1896۔ ایتھنس میں پہلے اولمپک کھیلوں کا اختتام۔
سنہ 1912۔ 2200 مسافروں اور عملہ کے اراکین کو لیکر جانے والا دنیا کا سب سے بڑا جہاز ’ٹائٹنک‘ اپنے پہلے سفر میں آج ہی روز برف کے تودے سے ٹکرانے کے بعد نیو فاوونڈلینڈ میں غرقاب ہوگیا۔ اس حادثہ میں 1523 افراد ہلاک ہوئے۔
سنہ 1923۔ ڈائبٹیس (ذیابیطس) سے متاثر لوگوں کے لئے انسولین بازار میں دستیاب ہوئی۔
سنہ 1927۔ سوئٹزرلینڈ اور اس وقت کے سوویت یونین (یو ایس ایس آر) سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے راضی۔
سنہ 1948۔ ہماچل پردیش کا قیام اسی روز عمل میں آیا۔