سنہ 1699: سکھوں کے دسویں گرو گووند سنگھ نے خالصہ پنت کی بنیاد ڈالی۔
سنہ 1772: وارین ہیسٹنگ بنگال میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے سربراہ منتخب ہوئے۔
سنہ 1796: اٹلی کی جنگ میں نیپولین نے آسٹریا کو شکست دی۔
سنہ 1890: بھارت کی پہلی فلم’شریپنڈلیک‘ کے خالق فلمساز دادا صاحب تورنے کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1919: برطانوی بریگیڈیر جنرل ڈائر اور اس کے سپاہیوں نے امرتسر کے جلیانوالہ باغ کے عام جلسہ میں اندھا دھند گولیاں چلائیں جس میں 379 افراد ہلاک اور 1208 زخمی ہوئے۔
سنہ 1921: اسپین میں کمیونسٹ ورکرس پارٹی کا قیام۔
سنہ 1939: بھارتی لال سینا (انڈین ریڈ آرمی) کی تشکیل ہوئی ۔
سنہ 1941: دوسری عالمی جنگ کے دوران اس وقت کی سوویت یونین اور جاپان نے پانچ برس تک غیر جانبدار رہنے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔
سنہ 1944: سوویت یونین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔
سنہ 1945: سوویت فوج نے راجدھانی ویانا کو ہٹلر کے قبضے سے آزاد کرایا۔