سنہ 1621: سکھ گرو تیغ بہادر کی پیدائش۔
سنہ 1801: ولیم کرے کو کلکتہ کے فورٹ ولیم کالج میں بنگالی زبان کا پروفیسر مقرر کیا گیا۔
سنہ 1861: امریکہ میں خانہ جنگی کا آغاز۔ 11 جنوبی ریاستوں نے جیفرسن ڈیوِس کی قیادت میں امریکہ سے علاحدہ کنفیڈریشن بنانے کے اعلان کے ساتھ آزادی کی لڑائی چھیڑ دی۔
سنہ 1885: موہن جوداڑو پر تحقیق کرنے والے مشہور مورخ راکھل داس بنرجی کی پیدائش۔
سنہ 1927: برطانوی کابینہ نے 21 برس کی خواتین کو ووٹ کرنے کا حق دینے کی حمایت کی۔
سنہ 1928: جرمن طیارہ بریمین نے بحر اٹلانٹک کے مشرق سے مغرب کی جانب پہلی کامیاب پرواز بھری۔
سنہ 1945: امریکی صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کی دفتر میں موت، نائب صدر ہیری ٹرومین صدر بنے۔
سنہ 1946: شام پر فرانس کا قبضہ ختم ہوا۔
سنہ 1955: ڈاکٹر جونس ساک کی جانب سے تیار پولیو ویکسین کو محفوظ اور مؤثر قرار دیا گیا۔