اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کے دن کیا رہا خاص؟ - راہول سانکرتیان کی پیدائش

بھارت اور عالمی تاریخ میں 9 اپریل کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔

history of the day
عالمی تاریخ میں آج کے دن کیا رہا خاص؟

By

Published : Apr 9, 2021, 10:12 AM IST

1667 - پیرس میں پہلی پبلک آرٹ نمائش کا انعقاد ہوا۔

1756 - بنگال کے نواب علی بردی خان کا 80 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔

1838 - لندن میں نیشنل آرٹ گیلری کا افتتاح ہوا۔

1893 - ہندی کے مشہور ادیب راہول سانکرتیان کی پیدائش ہوئی۔

1948 - رکن پارلیمنٹ و بالی وڈ اداکارہ جیا بچن کی پیدائش ہوئی۔

1953 - وارنر برادرس نے پہلی تھری ڈی فلم ’ہاؤس آف ویکس‘ کی نمائش کی ۔

1965۔ کچھ کے رن میں ہند پاک میں جنگ شروع ہوئی۔

1972 - سوویت یونین اور عراق نے دوستانہ معاہدے پر دستخط کیے۔

1988 ء - امریکہ نے پنامہ پر معاشی پابندیاں عائد کیں۔

2002- بحرین میں خواتین کو کارپوریشن انتخابات میں حصہ لینے کی رعایت ملی۔

2004 - پرتگال کی سپریم کورٹ نے متعدد مجرمانہ معاملات میں مطلوب مافیا سرغنہ ابوسالم کی بھارت حوالگی کے حکم پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کے لئے کہا۔

2005 - برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس اور کیملا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

2010۔ سری لنکا کے صدر مہندا راجاپکسے کی یونائیٹڈ پیپلز فریڈم الائنس نے 225 نشستوں والی پارلیمنٹ میں 117 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

2011۔ حکومت کی جانب سے لوک پال قانون کے نفاذ کے مطالبے کو قبول کرنے کے بعد انا ہزارے نے 95 گھنٹے سے جاری اپنا ’’آمرن ان شن‘ (بھوک ہڑتال) ختم کی۔

2013 - فرانسیسی سینیٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل کو منظوری دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details