سنہ 1613: روس میں سلطنت رومانوف کا قیام ۔
سنہ 1842: جان گرینف کو امریکہ میں سلائی مشین پیٹنٹ کے حقوق مل گئے۔
سنہ 1848: کارل مارکس اور فریڈرک اینگلز نے کمیونسٹ منشور شائع کیا۔
سنہ 1878: ریاستہائے متحدہ امریکہ کے شہر کنیکٹیکٹ میں ٹیلیفون کی پہلی ڈائرکٹری جاری کی گئی۔
سنہ 1896: مشہورشاعر اور ادیب سوریہ کانت ترپاٹھی نرالا کی پیدائش۔
سنہ 1948: آزاد بھارت کے آئین کا مسودہ دستور ساز اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے پیش کیا گیا۔
سنہ 1952: مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) میں ڈھاکہ یونیورسٹی میں بنگالی زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کا مظاہرہ۔
سنہ 1959: نئی دہلی میں پریس کلب آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1973: جزیرہ نما سینائی پر اسرائیلی لڑاکا طیارے نے لیبیا کی عرب ایئر لائن کے 114 افراد کو نشانہ بنایا ، جس میں سوار 108 افراد ہلاک ہوگئے۔
سنہ 1991: معروف اداکارہ نوتن کا انتقال۔
سنہ 1998: معروف کریکٹر ایکٹر اوم پرکاش کاانتقال ۔
سنہ 1999: سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے لاہور اعلامیہ پر دستخط کئے۔
سنہ 2013: بھارت کے شہر حیدرآباد میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک ، 119 زخمی ہوئے۔