اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کے دن کیا رہا خاص؟ - سی سبرامنیم کو بھارت رتن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 18 فروری کے چند اہم ترین واقعات حسب ذیل ہیں۔

history
تاریخ میں آج کے دن کیا رہا خاص؟

By

Published : Feb 18, 2021, 6:05 AM IST

سنہ 1664: جہانگیر نے میواڑ پر کامیابی حاصل کی۔

سنہ 1836: سنت اور مفکر رام کرشن پرم ہنس کی پیدائش۔

سنہ 1884: برطانوی افواج چارلس گولڈن کی سربراہی میں سوڈان پہنچی۔

سنہ 1900: پائی کرونس نے جنوبی افریقہ کی جنگ میں برطانوی افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

سنہ 1905: شام جی کرشناورما نے لندن میں انڈیا ہوم رول سوسائٹی کی بنیاد رکھی۔

سنہ 1911: بھارت میں ہوائی جہاز کے ذریعے طیارے سے ڈاک پہنچانے کے کام کا آغاز۔ اس ائرمیل سروس کی شروعات الہ آباد میں ہوئی۔

سنہ 1915: جرمنی نے پہلی جنگ عظیم میں انگلینڈ کی ناکہ بندی کردی۔

سنہ 1925: مصنف اور مضمون نگار کرشنا سوبتی کی پیدائش۔

سنہ 1930: کلیڈ ٹومبامگ نے نظام شمسی کا نویں سیارہ پلوٹو کو دریافت کیا۔

سنہ 1943: نازی فوج نے وائٹ روز تحریک کے ارکان کو گرفتار کیا۔

سنہ 1945: دوسری جنگ عظیم میں ایوا جما کے لیے لڑائی شروع ہوگئی۔

سنہ 1946: رائل انڈین نیوی (بحریہ) نے بمبئی (اب ممبئی) میں بغاوت کی۔

سنہ 1952: یونان اور ترکی نے شمالی اٹلانٹک معاہدے کی تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔

سنہ 1954: کیلیفورنیا میں سائنسٹولوجی کے پہلے چرچ کی بنیاد رکھی۔

سنہ 1965: افریقی ملک گامبیا کو برطانیہ سے آزادی ملی اور آج ہی کے دن کو اس ملک کا قومی دن قرار دیا گیا۔

سنہ 1970: فلپائن میں نوجوانوں نے امریکی فوجی اڈوں کے خلاف امریکی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔

سنہ 1971: بھارت نے اروی سیٹلائٹ اسٹیشن کے توسط سے برطانیہ کے ساتھ اپنا پہلا سیٹلائٹ رابطہ قائم کیا۔

سنہ 1977: برطانوی سائنس فکشن کامک 2000 اے ڈی کی شروعات پروزے ون کے ساتھ 26 فروری کو آغاز کیا گیا

سنہ 1979: امریکہ نے بھارت کو 1664 کروڑ روپے کا چیک دیا، جو دنیا کا سب سے بڑا چیک رقم سمجھا جاتا ہے۔

سنہ 1983: امریکہ کی تاریخ میں ڈکیتی کا سب سے بڑا واقعہ رونما ہوا جس میں 13 افراد ہلاک ہوئے۔

سنہ 1988: بورس یلتسن کو حکمران کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو سے ہٹا دیا گیا۔

سنہ 1989: افغان حکومت نے ہنگامی حالات کا اعلان کیا۔

سنہ 1991: آئرش ریپبلکن آرمی نے وکٹوریہ اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ، جس سے متعدد جانی نقصان ہوا۔

سنہ 1998: سی سبرامنیم کو بھارت رتن سے نوازا گیا۔

سنہ 1999: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بس سروس سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔

سنہ 1999: یو این او اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے مقام پر فائز۔

سنہ 2001: ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ ہینسن کو سوویت یونین کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سنہ 2002: فجی کے باغی رہنما جارج اسپیٹ کی پھانسی کی سزا کو صدر نے عمر قید میں بدل دیا۔

سنہ 2003: جنوبی کوریا کے مرکزی شہر تائیگو میں میٹرو ٹرین میں آگ لگنے سے 134 افراد ہلاک ہوگئے۔

سنہ 2006: بھارت اور ہاکستان کے درمیان تھر ایکسپریس کا آغاز۔

سنہ 2007: دہلی سے لاہور جارہی سمجھوتہ ایکسپریس میں بم دھماکے میں 68 افراد ہلاک۔

سنہ 2014: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں کم از کم 76 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details