اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت - لوناویلے امن معاہدے پر دستخط

بھارت اور عالمی تاریخ میں 9 فروری کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔

History
تاریخ میں آج کے دن کی اہمیت

By

Published : Feb 9, 2021, 6:38 AM IST

سنہ 1667: روس اور پولینڈ کے مابین امن معاہدہ پر دستخط ہوئے۔

سنہ 1788: آسٹریا نے روس کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

سنہ 1801: فرانس اور آسٹریا نے لوناویلے امن معاہدے پر دستخط کیے۔

سنہ 1824: انیسویں صدی کے مشہور بنگالی شاعر اور ڈرامہ نگار مائیکل مدھوسودن دتہ نے عیسائی مذہب قبول کیا۔

سنہ 1931: بھارت میں پہلی بار کسی شخص کے اعزاز میں تصویر سمیت ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا۔

سنہ 1941: برطانوی فوج نے لیبیا کے ساحلی شہرالعقيلة پر قبضہ کیا۔

سنہ 1951: آزاد بھارت میں پہلی مردم شماری کرانے کے لئے فہرست بنانے کا کام شروع ہوا۔

سنہ 1962: امریکہ نے نیواڈا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

سنہ 1979: افریقی ملک نائیجیریا میں آئین تبدیل ہوا۔

سنہ 1999: بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار شیکھر کپور کی فلم’ الزبتھ‘ آسکر کے لیے نامزد ہوئی۔

سنہ 2007: پاکستان کی حزب اختلاف پارٹی ’جماعت جمعیت علمائے اسلام‘ نے محمد علی جناح کومجاہد آزادی کی فہرست سے نکال دیا۔

سنہ 2009: سپریم کورٹ نے تاج اور اس کے گردونواح غیر قانونی تعمیرات کے لیے اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

سنہ 2010: حکومت ہند نے بی ٹی بینگن کی تجارتی کاشت پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details