اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Farooq Abdullah On Mughals History کتابوں سے باب حذف کرکے مغلوں کی تاریخ کو مٹایا نہیں جا سکتا ہے، فاروق عبداللہ - مغلوں کے باب ہٹائے جانے کو لیکر تنازع

این سی ای آر ٹی اور یوپی بورڈ کی کتابوں سے مغلوں کے باب ہٹائے جانے کو لیکر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ کتابوں سے باب حذف کرکے ملک میں مغلوں کی تاریخ کو مٹایا نہیں جا سکتا ہے، کیونکہ لال قعلہ اور تاج محل کو کیسے مٹا سکتے ہو۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 8, 2023, 5:39 PM IST

Updated : Apr 9, 2023, 9:11 AM IST

فاروق عبداللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کتابوں سے باب حذف کرکے ملک میں مغلوں کی تاریخ کو مٹایا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی تاج محل یا لال قلعہ کو کیسے چھپا سکتا ہے جس کو مغلوں نے بنایا ہے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پہلگام میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'تاریخ مٹ نہیں سکتی آپ کتنا بھی ان کو کتابوں سے نکالیں'۔انہوں نے کہا کہ 'شاہ جہاں، اورنگ زیب، اکبر، بابر، ہمایوں، جہانگیر کو کیسے بھول جائیں گے'۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ مغلوں نے آٹھ سو برسوں تک حکومت کی ہے کبھی کسی ہندو، سکھ، عیسائی یا مسلمان کو خطرہ نہیں لگا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'تاج محل،لال قلعہ، فتح پور سکری کو کیسے چھپایا جاسکتا ہے'۔ ان کا کہنا تھا 'یہ لوگ اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں تاریخ ہمیشہ زندہ رہے گی ہم ہی نہیں رہیں گے۔' موصوف صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الائنس ہی ہمیں متحد کر سکتی ہے کیونکہ ہم الگ الگ مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں بھی بحث چل رہی ہے کہ ہم کس طرح اکٹھے ہوسکتے ہیں تاکہ ہم الیکشن جیت سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس اتحاد کا اچھا نتیجہ نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Controversy On Mughals History مغلوں کی تاریخ کو نصاب سے نکالنے پر معروف مؤرخ عرفان حبیب کا ردعمل

Last Updated : Apr 9, 2023, 9:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details