اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

History In Today: تاریخ میں آج کا دن - भारत में 21 नवंबर का इतिहास

بھارت اور عالمی تاریخ میں 21 نومبر کے چند اہم ترین واقعات درج ذیل ہیں۔

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Nov 21, 2021, 7:56 AM IST

  • 1517: دہلی کے حکمران سکندر لودھی دوم کا انتقال۔
  • 1872: مشہور شاعر اور مجاہد آزادی کیسری سنگھ بارہٹ کی پیدائش۔
  • 1877: مشہور سائنسدان تھامس الوا ایڈیسن نے دنیا کو پہلا فونوگراف پیش کیا۔
  • 1906: چین نے افیون کی تجارت پر پابندی لگادی۔
  • 1916: پرم ویر چکر سے نوازے جانے والے سپاہی نائک یدوناتھ سنگھ کی پیدائش۔
  • 1921: پرنس آف ویلز، جسے بعد میں کنگ ایڈورڈ ہشتم کے نام سے جانا جاتا ہے، بمبئی آمد پر انڈین نیشنل کانگریس نے ملک بھر میں ہڑتال کردی۔
  • 1931: ہندی کے ممتاز افسانہ نگار گیان رنجن کی پیدائش۔
  • 1939: سماج وادی پارٹی کے بانی اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی پیدائش۔
  • 1941: گجرات کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل کی پیدائش ۔
  • 1947: آزادی کے بعد، ساڑھے تین آنے کا پہلا ہندوستانی ڈاک ٹکٹ 'جے ہند' جاری ہوا۔
  • 1962: چین نے ہند چین سرحدی تنازعہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا۔
  • 1963: ہندوستانی خلائی پروگرام کا آغاز کیرالہ کے تھمبا علاقے سے پہلا راکٹ چھوڑنے کے ساتھ ہوا۔
  • 1970: ہندوستانی ماہر طبیعیات سی وی رمن کا انتقال۔
  • 1986: وسطی افریقی جمہوریہ نے آئین اپنایا۔
  • 1999: چین نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ کے خلائی جہاز 'شینزو' کو لانچ کیا۔
  • 2001: اقوام متحدہ نے افغانستان میں عبوری انتظامیہ کے قیام کی تجویز پیش کی۔
  • 2002: مسلم لیگ (قائد اعظم) کے رہنما ظفر اللہ خان جمالی پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
  • 2002: ناٹو نے بلغاریہ، ایسٹونیا، لاٹویا، لتھوانیا، رومانیہ، سلوواکیہ اور سلووینیا کو تنظیم کا رکن بننے کی دعوت دی۔
  • 2005: رتناسیری وکرمانائیکے دوسری بار سری لنکا کے وزیر اعظم بنے۔
  • 2006: ہندوستان اور چین نے سویلین جوہری توانائی کے شعبے میں مشترکہ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
  • 2007: پیپسی کی چیئرمین اندرا نوئی کو امریکن انڈین بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا گیا۔
  • 2008: صدر پرتیبھا پاٹل نے پنجاب اور ہریانہ میں دو نئے ججوں، جسٹس راکیش کمار گرگ اور راکیش کمار جین کی تقرری کی۔
  • 2019: مہندا راجا پکشے نے تیسری بار سری لنکا کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔
  • 2019: 16 سالہ سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد کرنے پر بچوں کے امن کے بین الاقوامی انعام سے نوازا گیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details