پاکستان کے شہر کراچی میں ہندو برادری نے عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مقرر کردہ پروٹوکول پر عمل آوری کے ساتھ دیوالی کا خاص اہتمام کیا ہے۔
نفیس مہیشوری نامی پاکستانی خاتون بتاتی ہیں کہ 'دیوالی کا تہوار چراغوں اور آتش بازی کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بچے، جوان، بوڑھے، سب لوگ آج دیوالی منارہے ہیں'۔
انہوں نے بتایا کہ 'ہم بھی اس تہوار کو منانے اور پینٹ اور آرٹ کے کاموں سے لطف اندوز ہونے کے لئے یہاں آئے ہیں۔ لہذا مجھے لگتا ہے کہ خون سے کھیلنے کی بجائے اپنے تہواروں کو رنگوں سے منانا زیادہ بہتر ہے'۔
اس موقع پر کراچی کی مشہور سوامی نارائن مندر میں نہایت ہی اہتمام کے ساتھ چراغاں کیا گیا۔
ایک ہندو گھرانے والی گیتا کماری نے کہا ہے کہ 'ہم ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دیوالی منارہے ہیں'۔