دہلی کے اکبر روڈ نام کی پٹی پر ہندو سینا نے سمراٹ ہیمو وکرمادتیہ مارگ چسپاں کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہندو سینا نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا اکبر روڈ نام کی پٹی پر ہیمو راجہ کے نام کا پوسٹر چسپاں کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
اس دوران ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا نے حکومت سے 7 اکتوبر کو راجہ ہیمو یادگاری دن کے طور پر منانے کا مطالبہ کیا ہے۔