بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ہندوتوا دائیں بازو کی تنظیم ہندو جن جاگرتی سمیتی نے منگل کو حلال سے پاک دیوالی منانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کے ریاستی ترجمان موہن گوڑا نے کہا کہ دیگر ریاستوں جیسے مہاراشٹرا اور گوا نے 'حلال مفت دیوالی مہم' شروع کی ہے۔ اسی طرح ہم نے کرناٹک میں بھی مہم شروع کی ہے جس میں ہندوؤں سے تصدیق شدہ حلال گوشت کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔"Hindu janajagruti samiti demanded to celebrate Halal-free Diwali
انہوں نے بتایا کہ فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس جیسے کے ایف سی، میک ڈونلڈز اور پیزا ہٹ تصدیق شدہ حلال فوڈ پیش کرتے ہیں۔ ہندو حلال کھانے پر کیوں مجبور ہیں؟ یہ ہمارے شاستروں اور ثقافت کے خلاف ہے۔گوڑا نے فاسٹ فوڈ چینز کے مینیجرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوؤں کے لیے غیر حلال فوڈ مہیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہندوؤں کے لیے ایک علیحدہ آؤٹ لیٹ کی ضرورت ہے۔ مینیجرز کو مینو کارڈز میں غیر حلال کھانے کا ذکر یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر شرائط پوری نہیں کی گئیں تو ہندو جنجاگرتی سمیتی ملک گیر احتجاج شروع کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔