اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Waved Saffron Flags At Mosques: مظفر پور میں ہندو شدت پسندوں نے مساجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا

ضلع مظفر پور کے دو مختلف مقامات پر ہندو شدت پسندوں نے رام نومی جلوس کے دوران مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مسجد سے فوری طور پر جھنڈا ہٹا دیا ہے۔ Attempts to Disturb Social Harmony in Muzaffarpu

مظفر پور میں ہندو شدت پسندوں نے مساجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا
مظفر پور میں ہندو شدت پسندوں نے مساجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا

By

Published : Apr 12, 2022, 12:04 PM IST

بہار کے مظفر پور ضلع میں رام نومی کے موقع پر ہندو شدت پسندوں کی طرف سے مساجد پر زبردستی بھگوا جھنڈا لہرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ ضلع کے بروراج تھانہ علاقے کے تحت سواری بنجاریا اور محمد پور کا ہے، جہاں کچھ ہندو شدت پسندوں نے رام نومی کے موقع پر مذہب کی آڑ میں سماجی امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ شرپسندوں کی اس حرکت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ Hindu Extremists Waved Saffron Flags At Two Mosques In Muzaffarpur

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولس حرکت میں آگئی اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کو رام نومی جلوس کے دوران ہندو شدت پسندوں نے کتھیا تھانہ علاقہ کی اسواری بنجاریا پنچایت اور ضلع کے بروراج تھانہ علاقہ کی محمد پور پنچایت میں مسجد پر بھگوا جھنڈا لگا دیا تھا، اس دوران وہ جے شری رام کے نعرے لگا رہے تھے اور ان کے ہاتھوں میں تلوار اور ڈنڈے تھے۔

تاہم معاملے کی عجلت کو دیکھتے ہوئے پہلے جھنڈا ہٹایا گیا اور پھر پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔ واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایس پی جینت کانت نے کہا کہ ضلع میں دو مقامات پر ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے۔ دونوں واقعات میں پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔ مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ضرور کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی چوکسی کی وجہ سے کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔

غور طلب ہے کہ مظفر پور ضلع میں دو مقامات کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا تھا، جس میں ہندو شدت پسند مسجد پر بھگوا جھنڈے لگاتے نظر آئے تھے۔ واضح رہے کہ کتھیا تھانہ علاقہ کی اسواری بنجاریا میں عید گاہ کے گنبد پر بھی ہندو شدت پسندوں نے بھگوا جھنڈا لہرایا تھا، جس کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران نے اس معاملہ کا نوٹس لیا اور موقع پر پہنچ کر مسجد سے بھگوا جھنڈا اتروایا۔

وہیں اس معاملہ پر ایس ڈی ایم ویسٹ برجیش کمار نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر سماجی ہم آہنگی کو خراب کرنا چاہتے تھے، لیکن انتظامیہ کو بروقت پتہ چل گیا، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی اور کچھ شرپسندوں کو حراست میں لیا گیا۔ وائرل ویڈیو کی بنیاد پر تقریباً تین درجن سماج دشمن عناصر کی شناخت کی گئی ہے اور ان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دیگر کی شناخت کی کارروائی جاری ہے۔ ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، ان میں سے کچھ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور کئی کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس ٹیم بھی تھانہ کتھیا میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کر رہی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر دونوں تھانوں کے علاقوں میں مجسٹریٹس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details