اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hindi Diwas 2022 ملک بھر میں ہندی دیوس منایا گیا

بدھ کو ہندی دیوس کے موقع پر پورے ملک میں سیمینار اور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسکولوں میں مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جبکہ ہندی کی ترقی سے متعلق مختلف اداروں میں سیمینار کے ذریعے بھارتی سماج میں ہندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ Hindi Diwas 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 14, 2022, 7:14 PM IST

نئی دہلی: بھارت میں ہندی زبان کی اہمیت اور مطابقت پر بدھ کو ہندی دیوس کے موقع پر پورے ملک میں سیمینار اور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے ہندی کو بھارتی ثقافت کا مترادف قرار دیتے ہوئے اس کے زیادہ استعمال پر زور دیا۔Hindi Diwas 2022

اس موقع پر اسکولوں میں مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جبکہ ہندی کی ترقی سے متعلق مختلف اداروں میں سیمینار کے ذریعے بھارتی سماج میں ہندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ دہلی، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، بہار، راجستھان، پنجاب اور اتراکھنڈ سمیت ملک کی بیشتر ریاستوں کے سربراہان نے ہندی دیوس پر اپنی نیک خواہشات بھیجی ہیں۔

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے ٹویٹ کیا، "ہندی دیوس پر آئیے عہد کریں کہ زندگی کے ہر شعبے میں ہندی کو اپنانے اور اس کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجیندر پرساد کی بات "اب یہ پورے ملک کی ذمہ داری ہے، خاص طور پر ان لوگوں کی جن کی زبان ہندی ہے، اس کو اس طرح سے فروغ دیں کہ ہندوستان کی مخلوط ثقافت مکمل فراخدلی کے ساتھ پروان چڑھ سکے۔" کا بھی ذکر کیا۔

ہندی دیوس پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی سرکاری زبان نے ملک کو دنیا میں ایک خاص مقام دلایا ہے۔ ٹویٹر پر ایک پیغام میں مسٹر مودی نے کہا، "ہندی کی سادگی، آسانی اور حساسیت ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ ہندی دیوس پر میں ان تمام لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اسے خوشحال اور بااختیار بنانے میں انتھک تعاون کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہندی، سرکاری زبان، قوم کو اتحاد کے دھاگے میں باندھتی ہے۔ ہندی تمام بھارتی زبانوں کی دوست ہے۔ مودی حکومت ہندی سمیت تمام مقامی زبانوں کی متوازی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا، 'میں ہندی کے تحفظ اور فروغ میں اپنا حصہ ڈالنے والی عظیم شخصیات کو سلام کرتا ہوں ۔ سب کو 'ہندی دیوس' کی نیک خواہشات۔

یہ بھی پڑھیں: Hindi Diwas 2022 وزیر اعظم مودی، شاہ نے ہندی دیوس پر لوگوں کو مبارکباد دی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details