اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہیمانتا بسوا سرمہ، آسام میں بی جے پی کی جیت کے حکمت ساز - اسام کی خبریں

2015 میں بی جےپی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ہیمانتا بسوا سرمہ نے بی جے پی میں کافی مقبولیت حاصل کی۔انھوں نے آسام اور دیگر ریاستوں میں بھی پارٹی کی توسیع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ہیمانتا بسوا سرمہ، اسام میں بی جے پی کے حکمت ساز
ہیمانتا بسوا سرمہ، اسام میں بی جے پی کے حکمت ساز

By

Published : May 3, 2021, 12:56 PM IST

ہیمانتا بسوا سرمہ اسام میں این ڈی اے کی فتح کے پیچھے بی جے پی کے ایک اہم حکمت ساز ہیں۔

سن 2015 میں بی جےپی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ہیمانتا بسوا سرمہ بی جے پی میں کافی مقبولیت حاصل کی۔انھوں نے آسام اور دیگر ریاستوں میں بھی پارٹی کی توسیع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

ہیمانتا بسوا سرمہ یکم فروری 1969 کو پیدا ہوئے ، انہوں نے گوہاٹی کے کامروپ اکیڈمی اسکول اور کاٹن کالج میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی اور گوہاٹی ہائی کورٹ میں پریکٹس کی۔

وہ 1991 سے 1992 تک کاٹن کالج اسٹوڈنٹس یونین کے جنرل سکریٹری بھی رہے۔

سرما نے 2001 میں جلوکبری اسمبلی حلقے میں بھرگو کمار فوکن کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

2011 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت کا سہرا بھی سرما کے سرجاتا ہے ہے جب پارٹی نے 126 میں سے 79 نشستیں حاصل کیں تھیں۔ "

ہیمنتا بسوا سرمہ نے کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد بی جے پی کے نظریے کو پوری شدت کے ساتھ میدان میں لایا۔ مرکز اور ریاستی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام پر بے باکی دکھائی۔سرما بی جے پی کے مرکزی رہنماوں کے کافی قریبی مانے جاتے ہیں۔ اسام میں بی جے پی کی دوبارہ جیت کے بعد پارٹی کیڈر میں ان کا نام وزیر اعلی کے عہدے کے طور پر ابھرا ہے اور وہ ایک اہم دعوے دار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details