اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Himachal Assembly Elections 2022 ہماچل پردیش میں 65.92 فیصد ووٹنگ، تائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا - ہماچل پردیش کی 68 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ

ہماچل پردیش میں ووٹنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ ووٹنگ کا وقت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا تھا۔ جن پولنگ بوتھ پر 5 بجے سے پہلے آنے والے لوگ لائنوں میں کھڑے تھے، ان کے ووٹ کاسٹ ہوں گے۔ ہماچل پردیش کی 68 اسمبلی سیٹوں پر شام پانچ بجے تک 65.92 فیصد ووٹنگ ہوئی۔۔ Himachal Assembly Elections 2022

ہماچل پردیش میں 3 بجے تک 55.65 فیصد پولنگ
ہماچل پردیش میں 3 بجے تک 55.65 فیصد پولنگ

By

Published : Nov 12, 2022, 4:41 PM IST

Updated : Nov 12, 2022, 7:14 PM IST

ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی۔ ووٹروں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں دیکئی گئیں۔ ہماچل پردیش کی 68 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ شام پانچ بجے تک 65.92 فیصد ووٹنگ ہوئی۔۔ Himachal Assembly Elections 2022

سب سے زیادہ 77 فیصد ووٹنگ شیلئی میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ دون، پچھڈ، سری رینوکاجی اور کارسوگ سیٹوں پر بھی 75 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ شملہ میں 65.15 فیصد، کانگڑا میں 63.95 فیصد، سولن میں 68.48 فیصد، چمبہ میں 63.09 فیصد، حمیر پور میں 64.74 فیصد ، سرمور میں 69.67 فیصد، کولو میں 64.59 فیصد، لاہول سپتی میں 67.50 فیصد، اونا میں 67.67 فیصد، کنور میں 62.00 فیصد، منڈی میں 65.59 فیصد اور بلاسپور میں 65.72 فیصد ووٹینگ ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے 68 اسمبلی حلقوں میں 55 لاکھ سے زیادہ ووٹرز ہیں۔ ماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Himachal Pradesh Election 2022 وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کے ووٹروں سے نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کی

Last Updated : Nov 12, 2022, 7:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details